تشکیل پاکستان اور ہمارا کردار

 

از:ستارہ منیر کبیروالہ بارہ میل پاکستان

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان روحانی آسمانی ملک ہے خوبصورت ملک ہے ہر لحاظ سے خوبصورت ملک ہے۔معاشرتی طور پر مضبوط ملک ہے، پاکستان میں تمام اجناس موجود ہیں، اسلامی ملک ہے جس میں اسلام کا بول بالا ہے، جہاں کی عورتیں باپردہ ہیں جہاں بچے اسلامی تعلیم سے وابستہ ہیں، پاکستان کسی لحاظ سے بھی کم ملک نہیں ہے الحمد اللہ۔

پاکستان ایک تعلیم یافتہ ملک ہے ہنرمند اشرف المخلوقات کو سنبھالے ہوئے ہے۔

پاکستان کی اس مٹی نے پاک فوج کے ایسے جوان پیدا کیے ہیں جو ہر وقت سر پر کفن باندھ کر کھڑے ہیں، بچہ بچہ پاکستان سے بےحد محبت کرتا ہے، اپنے خون کا آخری قطرہ تک دینے کو تیار رہتا ہے۔ پاکستان کی بنیاد لا الہ الااللہ سے بنی تو کیسے نا یہ ملک مضبوط ہوتا پاکستان پر خاص الله کا رحم ہے۔

آج کل پاکستان میں بہت سے مسائل چل رہے پاکستان بہت سے مسائل کا شکار ہے۔سب سے پہلے مہنگائی، مہنگائی کی وجہ سے بہت سے گھروں کا چولہا نہیں جلتا، بچے بھوکے سوتے ہیں، ایک مزدور جب کام کے لیے نکلتا ہے تو دعا کرکے نکلتا ہے کہ یا اللہ آج میرا کام لگ جائے اور جب اس کو کام ملتا ہے شکر ادا کرتا ہے اور شام کو جب پیسے ملتے ہیں تو وہ راستے میں گھر کا سامان خریدنے کےلیے دکان کی طرف جاتا ہے اور ایک دماغ میں لسٹ اور ریٹ طے کرنا شروع کردیتا ہے، سامان کچھ خرید کر بھی وہ سیونگ نہیں کرپاتا کیونکہ اشیاء خورد ایک غریب کی پہنچ سے دور ہیں۔

دوسرا مسلہ پاکستان میں بجلی کا ہے۔ بجلی بہت بحران کا شکار ہے۔ کراچی میں ہر روز ایک نئی خبر سننے کو ملتی ہے بجلی کے بارے میں خاص و خاص بجلی کے زیادہ مسائل کراچی میں پائے جاتے ہیں، کراچی میں ہر گھر ہر نئے روز بجلی سے محروم ہوتا ہے روز ایک نئی بات سننے کو ملتی ہے کہ آج اس کےلئے یہ کیا جارہا ہے وہ کیا جارہا ہے وغیرہ وغیرہ۔ تو وہ سب دعوے کہاں جاتے ہیں۔ کیا حکومتیں صرف الیکشن پر توجہ دے رہی ہیں۔عوام کو تسلیاں تو دی جاتی ہیں لیکن کچھ مثبت جواب نہیں ملتا عوام صرف تسلیوں میں رہ جاتی، جب بارش آتی ہے تو کراچی ایک الگ سمندر بن جاتا ہے، اگر ذاتی مفادات سے ہٹ کر کراچی کے بارے میں گفتگو کی جائے تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں، اگر بارش کے پانی کو ٹھیک طرح سے ڈیم کے لئے قابلِ استعمال بنایا جائے تو یہ معاملہ بھی نمٹا جا سکتا ہے، آخر بارش کے پانی کا بھی کوئی مستقل حل کیا جائے تو کیوں نہیں ہوسکتا بجلی کا حل کیوں نہیں ہوسکتاہے؟ آخر یہ سب مسائل کراچی کے ساتھ ہی کیوں؟ ذاتی مفادات سے نکل کر ان کے حل نکالے جاسکتے ہیں۔

پاکستاں میں تیسرا مسلہ بےروزگاری اور تعلیم ہے۔

آج کل ذیادہ تر بےروزگاری کی وجہ سے کم عمر بچوں کو ہی کام پر لگا دیا جاتا ہے!بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے جب والدین یا گھر کا کفیل کچھ نہیں کرپاتا تو وہ کام کی طرف دوڑتا ہے اور جب کام پر لگ جاتا ہے تو اپنے چھوٹے معصوم بچوں کو بھی کام کی بھینٹ چڑھا دیتا ہے۔ اس بےروزگاری کی وجہ سے تعلیم کے مسائل ہیں بےروزگاری کیوں ہے؟ مہنگائی کی وجہ سے۔ اگر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بےروزگاری پر قابو پایا جائے تو پاکستان کو معاشرتی طور پر بھی ترقی ہو۔ کسی چیز کے ختم ہونے کی وجہ سے مہنگائی نہیں ہے۔ پیٹرول پاکستان کا تو بھی مہنگا تھا، گندم پاکستان میں ،تو آٹا مہنگا ہے پاکستان زرعی ملک ہے لیکن یہ سب کچھ باہر سے منگوانا پڑ رہا ہے، اگر پاکستان میں جو تعلیمی مسائل نے سر اٹھایا ہوا ہے، اس کو ختم کیا جائے تو آدھے مسائل ختم ہوجائیں گے، کیونکہ کچھ لوگوں کی سوچ بھی تعلیم یافتہ نا ہونے پر تنگ اور محدود رہتی ہے، اگر ایک پڑھا لکھا انسان اپنے آس پاس کے تین تین لوگو کو پڑھانا تعلیم دلوانا شروع کردے تو یہ ان مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے، حکومت پاکستان عوام کی چیخ و پکار سن کر احتجاج ہڑتالیں سن کر ان کی باتیں کو قبول کرلیتی ہے۔ معاہدے بھی کرلئیے جاتے ہیں، لیکن خبر نہیں لی جاتی کہ پھر ادھر کیا چل رہا ہے، اگر تعلیم کےلئے ہر علاقہ میں کچھ ایسے وفد منتخب کردئیے جائیں تو ایمانداری سے تمام علاقے کی رپورٹ تعلیم مسائل بےروزگاری کے مسائل کی رپورٹ کرتے رہے اور آہستہ آہستہ مسائل حل ہوتے رہے تو بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔

پاکستان میں سب سے اہم مسلہ جو آج کل ہے وہ ہے جنسی ذیادتی۔

جنسی زیادتی بڑھتی جارہی ہے،کہیں عورت کو قصوروار ٹھہرایا گیا ہے تو کہیں مرد کو، اگر عورت رات میں یا کسی بھی وقت گھر سے نکلتی ہے تو اس کے ساتھ زیادتی ہوجاتی ہے اور اعتراض لگے کہ وہ نکلی ہی کیوں تھی؟تو اعتراض سراسر غلط ہوتا ہے کیا حوا کی بیٹی ایک سڑک پر بھی محفوظ نہیں؟کیا اتنی وحشت پھیل ہوچکی ہے؟ عورت تو عورت آج کل تو وہ پھول بھی ٹہنی سے توڑ دئیے جاتے ہیں جو ابھی کونپل کی صورت میں تھے وہ پھول جو ابھی مہکنے تھے وہ پھول جنہوں نے ابھی پھلنا پھولنا تھا،معصوم بچوں کو بھی زیادتی کی بھینٹ چڑھا دیا جاتاہے،‌ کیا ان کے دل میں ڈر ختم ہوچکا ہوتا ہے الله کا ؟کیا وہ اپنی سزا بھول چکے ہوتے ہیں؟ کیا وہ اپنا اسلام بھول چکے ہیں؟ ایسے مسائل پر حکومت کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ آئے دن حوا کی بیٹی رسوا ہے گلیوں میں، اگر آج ہمارے پاک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کیا ہوتا ہے؟ پتھر مار کر سنگسار کیا جاتا تو عبرت حاصل ہوتی، پاکستان کی ترقی میں ہم اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اگر ہم ایمانداری سے کردار ادا کریں اگر ہم مفاد پرستی چھوڑدیں کندھے سے کندھا ملا لیں تو بھی ہم اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔پاکستان کی ترقی وزیر اعظم دوسرے وزراء نے نہیں بنانی ہوتی بلکہ یہ خود عوام عظیم نے بنانی ہوتی ہے۔ ہمارا حق ہے کہ ہم ہر طرح سے مثبت کردار ادا کریں اور پاکستان کی ترقی کی طرف آئیں۔

Comments are closed.