ہر مشکل کے بعد آسانی ہے

سویرا عارف مغل
کوئی بات نہیں اگر ایک چیپٹر مشکل تھا، کوئی بات نہیں اگر اس کی ایکسرسائز نا حل کرپائے، کوئی بات نہیں اگر سلیبس رہ گیا، آپ نے کوشش تو کی نا؟
کوشش بس یہ کیا کریں کہ آپ خود اپنی نظروں میں نا گریں بس۔ لوگوں کا کیا ہے ان کی پسند نا پسند روز بدلتی رہتی ہے آپ اپنے آپ کو دیکھیں
کیا آپ کو لگتا کہ آپ اس سبجیکٹ کا یہ ٹاسک کرسکتے ہیں؟ اگر آپ کو لگتا کہ کر سکتی ہوں مگر پرفیکٹ نہیں ہوپائے گا اور لوگ کیا کہیں گے؟
آپ لوگوں کی فکر کرنا چھوڑ دیں کیونکہ ہم سب کو راضی نہیں کرسکتے۔ ہر انسان کی اپنی opinion ہوتی ہے، ہر معاملہ اب چاہے تو وہ غلط ہو یا درست ۔ظاہر ہے ہر کوئی اپنے مینٹل لیول کے مطابق ہی سوچے گا نا ۔آپ کو اگر لگتا ہے مجھ سے نا ہو پائے گا تو کوشش کریں ممکن ہے آپ کرجائیں ممکن ہے آپ آگے بڑھ جائیں ممکن ہے آپ وہ پالیں جس کی آپ کو برسوں سے تلاش رہی ۔ اگر آپ کوشش کرتی ہیں تو یقین مانیں خوش قسمت ہیں اور اب پچھتاوا آپ سے کوسوں دور رہے گا ۔
Ups and downs سب کی لائف میں آتے ہیں مگر مایوسی حل نہیں مسائل کا یہ علاج نہیں ہرگز پیاری بہنا اور مقصد دنیا ہے بھی نہیں
مقصد صرف اللّہ کو راضی کرنا ہے۔
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
Comments are closed.