Baseerat Online News Portal

مولانامفتی محمدخالدحسین صدیقی جمعیۃ علمائے نیپال کے صدرمنتخب ہونے پرمبارکباد

محمدانس عبادصدیقی جدہ سعودی عرب
فقیہ النفس قائد نیپال حضرت مولانا مفتی خالدحسین صدیقی دامت برکاتہم جمعیۃ علمائے نیپال کے صدر منتخب ہونے پہ دل کی گہرائی سے نیک خواہشات کے ساتھ مبارک بادپیش ہے۔
حضرت مولانا مفتی خالدحسین صدیقی عصرحاضر کے بڑے فقیہ،عظیم صحافی ،انشاءپرداز ،زیرک مدبر ،حاذق منتظم ،سیاسی شعوروجدان سے لیس ،فہامت و فراست کے ساتھ ساتھ مختلف زبان کے ماہر اور کہنہ مشق خطیب ہیں۔ آپ نے درجنوں کتابیں لکھی ہیں ،آپ کی ہرتصنیف علم وفن اور تحقیق وتدقیق کا گنجینہ گراں مایہ ہے۔ حیلہ کی شرعی حیثیت اردوزبان میں اب تک کی سب سے منفرد تحقیقی کتاب ہے فقہی قواعد اصول فقہ میں ایک نادر ونایاب تحقیقی تالیف ہے قادیانیت ایک نظر میں عقیدہ ختم نبوت کودلائل ثابت کرکے قادیانیت کی دسیسہ کاری پہ ایک مختصر مگر جامع علمی واصلاحی کاوش ہے، اس کے علاوہ آپ نے نیپالی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ کرکے نیپال میں زندگی بسر کرنے والے انسانوں کو اسلام کی حقانیت وصداقت کاآئینہ دکھایا ہے ۔مولاناصدیقی کی اب تک کی زندگی علم وفن کی ترویج ،دین وشریعت کی اشاعت ،قومی مفاد کے لئے جدوجہد اور ملک نیپال کی سیاست میں مسلمانوں کے تحفظات کےلئے مسلسل کوششوں میں گزررہی ہے۔آپ نے ہرمحاذ پہ ملک نیپال میں مسلمانوں کی نمائندگی کا فریضہ بحسن خوبی انجام دیاہے ،جمعیۃ علمائے نیپال کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے آپ نے جمعیۃ کے مشن کو فروغ دینے اور اس کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا ،یہی وجہ ہے کہ نیپال کےمقتدر علمائےکرام نے آپ کی عظیم شخصیت کا اعتراف کرتے ہوئے جمعیۃ علمائے نیپال کی صدارت کی ذمہ داری سے نوازا ہے۔ یہ انتخاب حسن انتخاب ہے ۔مولانا صدیقی مدظلہ العالی کو ہدیہ تبریک پیش کرتاہوں۔

Comments are closed.