مولانا کلیم صدیقی کے بعد تبدیلی مذہب معاملے میں ایک اور گرفتاری

عاطف شبلی
داعیان اسلام عمر گوتم، جہانگیر قاسمی کے بعد مولانا کلیم صدیقی صاحب اور انکے چند ساتھیوں کو پچھلے ماہ ستمبر کے اواخر میں تبدیلی مذہب اور فنڈنگ کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا، ابھی پندرہ روز بھی صحیح سے نہ گذرے تھے کہ ایک اور معاملہ پیش آگیا، سرفراز جعفری صاحب کو انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے جمعرات کو مبینہ تبدیلی مذہب معاملے میں امروہہ سے گرفتار کر کے چھ روز کے ریمانڈ پرجیل بھیج دیا ہے۔
ان تمام حالات سے یہ بات واضح ہے کہ مسلمانوں پر بڑا خطرناک اور آزمائش کا وقت آن پہنچا ہے، ہر طرف سے مسلمانوں پرجبرو تشدد اور ظلم و استبداد کا بازار گرم ہے، آسام کے مسلمانوں سے لیکر علماء کی گرفتاری اور مسلم اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے کی بے بنیاد گرفتاری سے بھی یہ بات واضح ہے کہ مسلمانوں کو یہ باور کرایا جارہا ہے کہ اگر ہم اتنے بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ مار سکتے ہیں تو عام مسلمان کیا حیثیت رکھتے ہیں۔ ان تمام واقعات کا اصل مقصد ہندو راشٹر بنانا ہے، اورانکی ہندو راشٹر بنانے کی مکمل تیاری ہوچکی ہے، اب صرف ہر ہندی مسلمان پر ظلم کے پہاڑ توڑے جانے ہیں، کسی وقت بھی ہماری باری آسکتی ہے، یہ فسطائی حکومت اپنی طاقت کا غلط استعمال تو بہت پہلے سے کرتی آرہی ہے، دہشتگرد جماعتوں، تنظیموں اور گروہوں کو فروغ دے رہی ہے، صبح و شام مسلمانوں کا ناحق خون بہا رہی ہے، اور گذشتہ چند سالوں میں انکے پَر بہت زیادہ نکل چکے ہیں، لیکن ہم مسلمان خواب غفلت میں مدہوش اور دنیا کی شورشوں میں الجھے ہوئے ہیں اور ان آزمائشی وقت کو محض تماشا سمجھ کر بڑی غلطی اور غلط فہمی کا شکار ہیں، مسلمانوں کے حالات زار اور دین سے بیزاری دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ
قلب میں سوز نہیں روح میں احساس نہیں
کچھ بھی پیغام محمد کا تمہیں پاس نہیں
عاطف شبلیؔ
Comments are closed.