سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے شاہینوں اور عشاق رسول کو سلام

مکرمی!
سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیر اہتمام حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی قیادت میں مؤرخہ 18 اکتوبر 2021 بمطابق 11 ربیع الاول 1443 کو نبی رحمت ٹویٹر مہم کا انعقاد کیا گیا،اس مہم میں دنیا بھر میں پھیلے عشاق رسول نے نبی رحمت صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات و خدمات کے تعارف پر مشتمل
#MuhammadMercy4All
کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد ٹویٹ کئے جس کا سلسلہ ہنوز جاری ہے،آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیر اہتمام ٹویٹر پر یہ ٹرینڈ گھنٹوں ٹاپ پر ٹرینڈ کرتا رہا، اس ٹرینڈ میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب جنرل سکریٹری بورڈ،مولانا عمرین محفوظ رحمانی صاحب سکریٹری بورڈ،مولانا سلمان بجنوری صاحب استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند،مفتی یاسر ندیم الواجدی،اسد الدین اویسی صاحب،امتیاز جلیل صاحب رکن پارلیمنٹ،حاجی فضل الرحمن صاحب رکن پارلیمنٹ سہارنپور، مفتی وحید الزماں صدیقی،مولانا غفران ساجد قاسمی،سید اظہر الدین، رضا خان،خالدہ پروین،نرگس بانو،جمعیۃ علمائے ہند،ایس آئی او انڈیا،ٹیپو سلطان پارٹی،آل انڈیا ملی کونسل سمیت ملک کے مؤقر اداروں اور کلیدی شخصیات و سماجی کارکنان نے شرکت کی اور اپنے ٹویٹس کے ذریعہ آقائے مدنی صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات کا بین الاقوامی سطح پر تعارف کرایا۔
ہم اپنی جانب سے اور انڈیا اسلامک اکیڈمی دیوبند و تنظیم ابنائے مدارس کے جملہ کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا ڈیسک آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذمہ داران و کارکنان اور اس مہم میں شامل ملک و بیرون میں پھیلے ہزاروں افراد کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت پر اس مہم کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اسی طرح مستقبل میں بھی ہم سب مل کر ملی مسائل پر متحدہ طور پر سوشل میڈیا کا مفید اور مؤثر استعمال کرتے رہیں گے ان شاء اللہ
مہدی حسن عینی قاسمی
ڈائریکٹر انڈیا اسلامک اکیڈمی دیوبند
19/10/2021

Comments are closed.