عرب شریعت سے جمہوریت تک

از قلم :مولانا ابوالکلام قاسمی مدہو بنی
بات صرف اتنی ہے کہ مسلمانوں کی عقیدت سرزمین حجاز سے جڑی ہے کیونکہ وہ مہبط وحی اور مسکن نبیﷺ ہے جب وہاں کسی طرح کی کوئی بات ہوتی ہے تو مسلمان اس پر گہری نظر رکھتےہیں اور اس سے متاثر بھی ہوتے ہیں اچھائی پر خوش اور برائی سے تکلیف محسوس کرتے ہیں
پچھلے کئی سالوں سے عرب کے جوحالات ہیں اس سے دنیائے اسلام میں بڑی بے چینی پائی جارہی ہے وہاں کے مسند نشینوں کی بےحیائی اور ناپاک منصوبوں سے علماء خاص طور سے خفا اور پریشان ہیں
ترکی عثمانی خلافت کے زوال میں جوکردار عرب نے ادا کیا وہ جگ ظاہر ہے اب تو ترکی بھی شاید بدلہ لینے کی نظر سے اسے تک رہا ہے اور تکنا بھی چاہیے کیونکہ ترکی یہودو نصاریٰ کو اپنا اور اسلام کا ازلی دشمن مان کر اس سے کوسوں دور بھاگتا ہے جبکہ اس وقت عرب ان کی گود میں بیٹھ کر اس کا آلہ کار بنا ہوا ہے مسلمانوں نے ہمیشہ عرب کو عزت کی نظر سے دیکھا ہے اور اس کا ساتھ دیا ہے مگر آل سعود کا مکمل اعتماد یہودیوں پر رہا ہے حتی کہ امور حج کے معاملات بھی یہودی کمپنی کے حوالے ہوگئے جو اسلام کا سب سے بڑادشمن ہے ( ولتجداشدالناس عداوة للذین آمنوا الیہود الخ) وہی اسلامی امور کا نگہبان ہوگیا یہ موحدین تو خدا سے بھی زیادہ جاننے اور سمجھنے لگے ہیں ان بدباطنوں کو اس کا احساس بھی نہیں کہ نبیﷺ کے جانی دشمن سے ہم کس طرح ہاتھ ملا سکتے ہیں کیا آقا خوش ہونگے
ہم لوگ بے چین صرف اس لئے ہیں کہ عرب کے فیصلے اور نظام کو حجت بناکر غیر مسلم صاحب اقتدار مسلمانوں کو مجبور کر تے ہیں یہود و نصاریٰ کی چاپلوسی اور یہود والے اسلام کے نظام پر
تمہارے لئے تبلیغی جماعت کی سرگرمی دہشت گردی اور توحید کے خلاف ہے مگر سلمان خان اور شلپا شیٹی کا شو معتدل اسلام کا حصہ ہے وہی تبلیغ والے کہتے ہیں کہ دین کی محنت صحابہ نے ایسی کی کہ ان کی پیشاب پیٹرول اور ڈیزل بن گئے جو تمہارا سرمایہ ہے مگر آج تم نے صحابہ کی روح کو زخمی کیا ہے تم آمدنی کیلئے حجاز میں ایک ایسا شہر تیار کروارہے ہو جہاں اسلام کا قانون نہیں ہوگا تمہیں خود پتہ نہیں ہے تم کہاں ہوگے شداد کا حشر تم بھول گئے
یہودو نصاریٰ مستقل بدلہ لینے کے لئے تمہیں استعمال کررہاہے اور تم ہوش کے ناخن نہیں لیتے
یوں تو اسلام ہمیشہ باطل کے نشانے پر ہے مگر اس وقت اسلام کا مقابلہ سیکولرازم سے ہے ا ور وہ شدید ہے اس کے لئے وہ اپنی حکمت اپنارہے ہیں آپ کم از کم یہ احساس زندہ رکھیں
جماعت تبلیغ کی مخالفت کرواکر اس نے تمہیں مسلمانوں سے کاٹنے کی کوشش کی ہے اور تمہیں تنہا کرنے کے منصوبے بنائے ہیں تاکہ تمہارا لقمہ بناسکے
اسلام اللہ کا دین ہے اللہ اس کی حفاظت کرےگا چاہے جیسے ہو اور جس سے ہو
محمد ابوالکلام قاسمی ڈومرا
Comments are closed.