خوبصورت زندگی

ثناء سحر ،اوچشریف
پتہ ہے زندگی کیا ہے؟؟
زندگی محبت ہے، زندگی مٹھاس ہے، زندگی آزمائش بھی ہے زندگی امتحان بھی ہے۔ہم سب جینے کی خواہش رکھتے ہیں ناں !کیونکہ ہمیں محبت ہے زندگی سے ،انسان خود ایک محبت ہے،آپ محبت ہو ،ہم سب محبت ہیں.
لیکن پھر معاشرے میں نفرتیں کہاں سے آ گئیں ؟
آج ہر انسان اپنی جگہ بالکل ٹھیک ہے بات چاہے عقیدےکی ہو,نظریے کی ,رہن سہن کی یا رسومات کی غلط تو ہمیشہ ہمیں دوسرے ہی دکھتے ہیں .
اتنی خود پسندی کہاں سے آگئی ہمارے اندر ؟
ہمارا لہجہ اور فطرت تو نہیں یہ خود پسندی؟۔ یہ تو شیطان کا رویہ ہے نا! جب اسے سجدے کے لیے کہا گیا تو خود پسندی آڑے آگئی اور نتائج بھی یاد ہیں نا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اللہ جی کی رحمت سے محروم کر دیا گیا۔ کیا آپ میں اور مجھ میں اتنی ہمت ہے کہ ہم ایسی رحمت سے دوری برداشت کر لیں یقین مانیں ہم میں اتنی ہمت تو نہیں ہم خالی ہاتھ رہ جائیں گے اپنے رب سے دور ہو کر اس دنیا میں بھی ۔۔
تو کیا اتنی بڑی ناکامی منظور ہے ہمیں ؟
یقیناً نہیں تو پھر کیا کریں ہم؟؟
ہمارے پاس ایک حل ہے سب سے پہلے تو اپنی خامیاں ڈھونڈیں ,اپنا نظریہ درست کریں سب سے پہلے خود کو جہنم سے بچائیں۔
اور پھر نفرتوں میں محبتوں کے خوبصورت رنگ بھرتے جائیں۔
جب زندگی بکھرنے لگے.جب آنکھوں سے آنسوں ٹپکنے لگیں ،جب حوصلے ٹوٹنے لگیں، جب خاموشیاں بیاں سے باہر ہونے لگیں اور جب دل دکھ سے بھرنے لگے، زرا سا رکیں ،تب زرا سا رک کے سوچیں ہاں کوئی نہیں مگر رب تو ہے نا پاس ۔۔
اور مجھے اللہ جی ہی کافی ہے.
زندگی اتنی سستی نہیں ہے کہ اسے لوگوں کے تلخ رویوں کی وجہ سے ہار دیا جائے’
آپ ایک بار مسکرائیں اور دیکھیں کہ یہ زندگی صرف اس "رب”کی امانت ہے جس نے اس کائنات کی کسی شے کو بیکار نہیں بنایا۔
اورشکر ادا کریں کہ آپ سے محبت کرنے والا کوئی عام نہیں بلکہ اس کائنات کا رب ہے۔۔۔
اور اگر زندگی کو ہلکاپھلکااور پرسکون بنانا چاہتے ہیں تو چغل خوری سے پرہیز کریں ، کسی کا گلہ ،کسی کا بتایا ہوا جھوٹ یا کوئی تنگ نظری یا ایسی چھوٹی موٹی باتیں جو کہ انسان محسوس کر لیتا ہے ،بس اللہ کی خاطر خاموش رہا کریں اس کی خاطر یہ سب نظر انداز کیا کریں، یقین کریں بعد میں جو سکون اور رب کی فرمابرداری کا جو احساس ہوتا ہے نہ وہ بہت انمول ہوتا ہے ،جو کام خالص اللہ کی خاطر کیا جائے اس کا درجہ ہی اور ہوتا ہے، تا کہ جب روز قیامت اللہ جی کے سامنے پیش ہوں تو ہم یہ کہہ سکیں کہ یہ کڑوے لہجے ، تلخ باتیں صرف آپ کی خاطر برداشت کی اور بے شک اللہ جی ہی صلہ دینے پہ قادر ہیں۔اللہ پاک ہمیں زندگی گزارنے کی سمجھ اور اعمال صالح کی توفیق عطاء فرمائیں۔
آمین۔
جزاک اللہ۔
Comments are closed.