نقلی برتھ سرٹیفیکیٹ بنوانے سے پرہیزکیجئے

 

محمدارشادعالم قاسمی

برتھ سرٹیفیکٹ ( جنم پرمان پتر) اِن دنوں اہم دستاویز ماناجاتاہے، گو؛ برتھ سرٹیفیکیٹ بنانا تھوڑادشور اور خرچیلاہے، مگراسکی اہمیت سے انکارنہیں کیاجاسکتا-

خصوصا این آرسی کاشوشہ جب سے ملک میں ابھراہے، بچے، جوان کیا؛ بزرگ بوڑھے بھی اپنابرتھ سرٹیفیکیٹ بنانیکی ہوڑمیں، لگ گئے ہیں-

اب دھڑلّے سے برتھ سرٹیفیکیٹ ( جنم پرمان پتر) بن رہاہے، اصلی اور نقلی کی تمیز مشکل ہوگئی ہے-

اورجعلی برتھ سرٹیفیکیٹ کثرت سے لوگوں کے ہاتھوں میں آگئےہیں، جس کو اگرویری فائ کیاجائے توکسی کوبھی بہ آسانی پتہ لگ جائیگا، کہ ”جعلی “  ہے،  اور اگرسرکاری کارندے اس کوویری فائی کریں، توآپ پر کاروائی بھی ہوسکتی ہے،

جعلی برتھ سرٹیفیکیٹ کی نشانیاں مندرجہ ذیل ہیں، جس کوبروئے کار لاکر آپ جعلی سرٹیفیکیٹ سے بچ سکتے ہیں?

 

❶  اصلی برتھ سرٹیفیکیٹ صرف پنچایت، بلاک، ہسپتال،  نگرنگم وغیرہ یعنی حکومت کے طے کئے جگہوں اورآئی ڈی سے ہی بنتاہے،  اور نقلی؛ فرضی ویب سائٹ سے

❷ اب ہربرتھ سرٹیفیکیٹ میں اسکینر آتاہے، جسکو موبائل سے اسکین کیاجائے، تو یوآر ایل ” crsorgi. gov. in“  آنےپر اصلی سمجھاجائے کیونکہ یہی برتھ سرٹیفیکیٹ ( جنم پرمان پتر) کا اوفیشیل ویب سائٹ ہے،

اوراگر یوآرایل کچھ اور یاکچھ فرق کے ساتھ کھلے توسمجھ جائیے کہ یہ فرضی ہے-

❸ یہ بات بھی قابل غورہے، کہ بچے کی پیدائش کے سال یا دوسال بعد، یاجوان، اور بزرگ کابرتھ سرٹیفیکیٹ بنوانے پر کورٹ کاحلف نامہ بنوانا پڑتاہے، بغیر اسکے برتھ سرٹیفیکیٹ نہیں بن سکتا، بغیر حلف نامہ کے بننے والا برتھ سرٹیفیکیٹ جعلی ہے-

❹  دیہی علاقے کے باشندے بلاک، یاہسپتال اورشہری نگرنگم، ہسپتال سے ہی  برتھ سرٹیفیکیٹ بنوائیں، اس صورت میں آپکے ساتھ فراڈ بالکل نہیں ہوگا

❺  کسی بھی سائبرکیفے، یادکان سے برتھ سرٹیفیکیٹ ہرگز، ہرگزنہ بنوائیں، اس صورت میں اکثروبیشتر فراڈ ہی ہوتاہے-

Comments are closed.