اترپردیش : اب چار گھنٹے میں مکمل کرنا پڑے گا پوسٹ مارٹم کا عمل، حکومت کا بڑا فیصلہ

کانپور(مائرا فاطمہ)
یوپی میں پوسٹ مارٹم کے حوالے سے نئی ہدایات جاری…اب 4 گھنٹے میں مکمل کرنا پڑے گا عمل، یوپی حکومت کا بڑا فیصلہ!
موصولہ اطلاع کے مطابق اترپردیش حکومت نے پوسٹ مارٹم کے حوالے سے نئی گائیڈ لائن جاری کی ہیں، نئی ہدایات کے مطابق زیادہ سے زیادہ 4 گھنٹے میں لاش کا پوسٹ مارٹم لازمی ہے.
ریاست کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے نئے رہنما خطوط جاری کردیئے ہیں.
دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے دکھ درد کو کم کرنے کے لیے اہم قدم اٹھایا گیا ہے.
جاری ہدایات کے مطابق تمام اضلاع کے پوسٹ مارٹم ہاؤسز میں نیا نظام نافذ ہوگیا ہے ، تاخیر کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی، اس تعلق سے انتظامیہ کو حساس انتظامات کرنے کی سخت ہدایات دیدی گئی ہیں.
نئی گائیڈ لائن کے مطابق خواتین ڈاکٹروں کو بھی پینل میں شامل کیا جائے گا.
Comments are closed.