طلباء و طالبات کیلئے سستی و بہتر تعلیم اور محفوظ و پر امن ماحول کیلئے مشہور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں داخلہ کا سنہرا موقع،طلباء تنظیم نے جاری کیا ہیلپ لائن نمبرات

سیف الرحمٰن
غریب طلباء و طالبات خاص کر اردو کمیونیٹی کے طلباء و طالبات کی سستے و بہتر تعلیم اور طالبات کیلئے محفوظ کیمپس کیلئے مشہور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے تمام کورسز میں داخلے کیلئے فارم بھرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے
اس بار مانو کے کے گریجویشن کے تمام کورسز کا ایڈمیشن نئی تعلیمی پالیسی کے تحت ہونے والے کامن انٹرنس ٹیسٹ کے ذریعہ ہوگا جس میں بی اے، بی اے جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی، بی اے ایم آئی ٹی، بی اے ایم ایل ٹی، بی ٹیک کے کورسز آتے ہیں اور اسکے فارم بھرنے کا آخری وقت 22 مئی کی شام 05 بجے تک ہے
اس کے علاوہ انٹرنس کے بنیاد پر ہونے والے عربی،اردو،ہندی،انگلش،فارسی،مطالعات ترجمہ،مطالعات نسواں،نظم و نسق عامہ،سیاسیات،سوشل ورک،صحافت و ترسیل عامہ،اسلامک اسٹڈیز،تاریخ،معاشیات،سوشیالوجی،دکن اسٹڈیز،تعلیم، منیجمنٹ، کامرس، ریاضی،طبیعات،کیمیا،نباتات،حیوانیات اور کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کے ایڈمیشن و انٹرنس سے ہونے والے پی جی کورسز ایم بی اے،ایم سی اے،ایم ٹیک، ایم ایڈ اور بی ایڈ کے داخلہ فارم اسکے علاوہ پیشہ وارانہ ڈپلوما کورسز میں ڈی ایل ایڈ، ڈپلوما ان انجینئرنگ کے کورسز میں ایڈمیشن فارم ڈالنے کیلئے 01 جون 2022 تک وقت دیا گیا ہے- یونیورسٹی کے جن کورسز میں میرٹ کے بنیاد پر داخلہ ملتا ہے اس میں فارم بھرنے کرنے کیلئے 30 اگست 2022 تک کا وقت دیا گیا ہے جسمیں پوسٹ گریجویٹ میں اردو ، ہندی،عربی،انگلش،فارسی،مطالعات ترجمہ،مطالعات نسواں،نظم و نسق عامہ،سیاسیات،سوشل ورک،اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات،صحافت و ترسیل عامہ،لیگل اسٹڈیز،ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) کے کورسز ہے ساتھ ہی جز وقتی ڈپلوما کیلئے اُردو، ہندی،عربی فارسی،اسلامک اسٹڈیز اور تحسین غزل ہے ساتھ ہی اردو،پشتو،فرانسیسی،روسی زبان کیلئے سرٹیفیکیٹ کورسز بھی شامل ہے۔
اس ایڈمیشن میں طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے مشہور طلباء تحریک کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی مانو ٹیم نے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے ہے تاکہ طلباء کو ایڈمیشن سے متعلق کوئی بھی جانکاری حاصل کرنے میں و فارم ڈالنے میں کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے تحت شعبہ صحافت و ترسیل عامہ سے نور مجسم 9205650627، ٹیکنیکل شعبہ سے شگفتہ اقبال 6209224204 ،کامرس و منیجمنٹ سے ابرار غازی 7050058558، شعبہ تعلیم و تربیت سے آصف جاوید 9831765342، شعبہ آرٹس و سوشل سائنس سے عبد الرحیم 9045575736، شعبہ سائنس سے شعبان احمد 7352516542، شعبہ لسانیات سے شبّیر ظفر 9045439807، پولی ٹیکنیک سے غلام سبحانی 8051389662، کا نمبر جاری کیا گیا ہے ساتھ ہی عمومی جانکاری کیلئے سنيہا ترنّم +91 96524 11214 اور افتخار عالم 8083781052 کا نمبر بھی دیا گیا ہے۔
کیمپس فرنٹ کی ٹیم نے بتایا کہ ہر سال ہماری ٹیم اسی طرح منظم انداز میں طلباء کو ہیلپ کرتے ہیں اور ہمارا یہ ہیلپ مستقل جاری رہتا ہے اس کیلئے ہم رابطہ کرنے والے طلباء و طالبات سے مستقل رابطے میں بھی رہتے ہیں لہٰذا بلا جھجھک طلباء و طالبات سے رابطہ کی گزارش ہے۔

Comments are closed.