پپ جی گیم نے پیاری ماں کی جان لی   اترپردیش کی راجدھانی لکھنئو میں دل دہلا دینے والاواقعہ,

 

 

فضل الرحمان قاسمی الہ آبادی ,

 

 

 

یہ بات سچ ہے آن لائن پپ جی گیم دماغ کے لئے سخت نقصان دہ ہے , متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں کہ پپ جی گیم کی وجہ سے بہت سے نوجوانوں کادماغی توازن خراب ہوگیا , پاگل پن کی زندگی بسر کرنے پرمجبور ہیں , ماہرین اطباء کی رائے کے مطابق پپ جی یادوسرے آن لائن گیم کی وجہ سے دماغ پر کافی زور پڑتاہے , پپ جی زیادہ کھیلنے کی وجہ سے سخت نقصان کاخطرہ رہتاہے ,

 

پپ جی گیم درحقیقت ایک نشہ ہے جو چرس اور افیم سے بھی زیادہ خطرناک ذہنی اور جسمانی لحاظ سے شدید نقصان دہ ہے , پپ جی کے عاشق کے لئے سب سے بڑا دشمن وہی ہے جو اسے پپ جی کھیلنے سے روکے ,بھلے ہی اس کاکتناہی عزیز کیوں نہ ہو,پپ جی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتا , اب تک پپ جی کے عاشقوں کی جانب سے مجنون ہوجانے خود کو ہلاک کرنے کے واقعات کہیں نہ کہیں پیش آتے رہتے ہیں , لیکن حال ہی میں اترپردیش کی راجدھانی لکھنئو میں دل کو دہلا دینے والا ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا ,

 

عاشق پپ جی ایک نوجوان کو اس کی ماں نے پپ جی کھیلنے سے منع کیا , اس نوجوان کو یہ بات بہت ہی ناگوار گزری ,پپ جی کے بنا اس کارہنا دشوار تھا , اس نے اپنی پیاری ماں پر گولی چلاکر موت کے گھاٹ اتار دیا ,

 

اس واقعہ سے یہ بات ثابت ہوئی پب جی کھیلتے کھیلتے بچوں کے دماغ پر کافی اثر پڑتاہے ان کادماغ کمزور ہوجاتاہے , نفع نقصان کی تمیز ختم ہوجاتی ہے ,روز بروز پپ جی کھیلنے والوں کی جانب سے اس طرح کے واقعات رونماہوتے رہتے ہیں , اس لئے والدین اپنے بچوں کی روشن مستقبل کی تمنا رکھتے ہیں تو پپ جی اور دوسرے آن لائن گیموں سے دور رکھیں تاکہ دماغ پر کسی قسم کاکوئی اثر نہ پڑے ,

Comments are closed.