نوپور شرما پر سپریم کورٹ برہم، ادےپور واقعے کا بتایا ذمہ دار

 

مہدی حسن عینی قاسمی

 

آج صبح صبح سپریم کورٹ نے نوپور شرما معاملے میں سماعت کرتے ہوئے کئی تاریخی تبصرے کیے، سپریم کورٹ نے کہا کہ ملک میں گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا خاص کر ادے پور معاملے میں نوپور شرما ہی پوری ذمہ دار ہے،نوپور شرما نے پورے ملک کے جذبات کی توہین کی ہے،نوپور شرما کو ٹیوی پر آکر پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے،نوپور شرما کے خلاف ملک کے الگ الگ حصوں میں ہوئے ایف آئی آر کو دہلی ٹرانسفر کرنے کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے دہلی پولیس کو پھٹکارتے کہا کہ ابھی تک اس عورت کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی،کیا آپ نے نوپور شرما کے لیے ریڈ کارپیٹ بچھا رکھا ہے،اقتدار کا نشہ دماغ پر حاوی نہیں ہونا چاہیے،ہم پورے معاملے سے واقف ہیں،اس ایک عورت کی وجہ سے پورا ملک خطرے میں پڑگیا ہے.

سپریم کورٹ نے کہا کہ ایک عدد ایف آئی آر پر آپ ایک صحافی کو فوری طور پر گرفتار کرلیتے ہیں اور درجنوں ایف آئی آر پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی،دہلی میں درج ایف آئی آر پر ابھی تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟

سپریم کورٹ نے نوپور شرما کے وکیل سے کہا کہ آپ یہاں سے جاسکتے ہیں،عدالت کا ضمیر اس معاملے میں بالکل مطمئن نہیں ہے،ہم آپ کی عرضی پر سماعت نہیں کرسکتے،نوپور شرما کے وکیل نے معافی مانگتے ہوئے سپریم کورٹ سے پی آئی ایل کو واپس لے لیا۔

Comments are closed.