روانڈا قتل عام،روانڈا ریڈیو اور ہندوستان

 

سیف الرحمٰن

آزاد صحافی و انسانی حقوق کارکن

 

روانڈا کی نسل کشی پر بات کرنے سے پہلے روانڈا کی تاریخ کے بارے میں جان لیتے ہیں، روانڈا نے 1962 میں بیلجیئم سے آزادی حاصل کی، لیکن بیلجیم کی تقریباً 30 سالہ حکمرانی نے ملک اور اس کے عوام پر امٹ چھاپ چھوڑی۔ جب کہ کچھ لوگ یہ استدلال کرتے ہیں کہ روانڈا کی ہوتو اکثریت جنوب مغرب سے تعلق رکھنے والے بنٹو لوگ ہیں اور توتسی شمال مشرق سے تعلق رکھنے والے نیلوٹک لوگ ہیں۔

 

روانڈا کی نسل کشی میں حکومت/میڈیا کا کردار!

 

آزادی ملتے ہی ، ہوتوس کے ہاتھ میں اقتدار آگیا، یہی سے توتسی کے خلاف وسیع پیمانے پر امتیازی سلوک کا آغاز ہو اور توتسی کو یہیں سے خاص کیریئر ،اور تعلیمی کوٹہ سے باہر رکھا جانے لگا۔یہی نہیں، توتسی کو مقامی نسلی گروہ کے بجائے روانڈا کے لیے غیر ملکی تسلیم کیا گیا۔یہ نسل پرستانہ نظریہ، ابتدا میں جرمنی اور بعد میں بیلجیئم نے نوآبادیاتی نظام کے دوران پروان چڑھایا، یہ دلیل دی کہ توتسی ہوتو اکثریت سے کمتر ہیں۔1993 کے وسط میں، ہوتو انتہا پسندوں نے اپنا ریڈیو چینل، ریڈیو ٹیلی ویژن Collins (RTLM) شروع کیا۔ چینل کو پروپیگنڈہ اور نسل پرستانہ نظریہ جیسے ہوتو ٹین کمانڈمنٹس کا استعمال کرکے توتسی کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کے لیے استعمال کیا گیا۔6 اپریل 1994 کو جب صدر کےجہاز پر حملہ ہوا۔اور روانڈا اور برونڈی کے دونوں صدور مارے گئے اس وقت ریڈیکل ہوتو ریڈیو چینل نے دونوں صدور کی موت کی خبر دیتے ہوئے ہوتوس کمیونٹی کو کھلے عام فسادات کرنے کے لئے اکسایا۔ریڈیو کے ذریعےیہ اپیلیں کی گئیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہوتوس "کام پر جائیں” اور ٹوٹسی آبادی کو ختم کریں۔ اچانک، 1994 میں اپریل اور جولائی کے درمیان اس 100 دن کے عرصے کے دوران، تقریباً 10 لاکھ توتسی نسلوں کا قتل عام کیا گیا۔

1994 میں روانڈا کی نسل کشی کی پیشین گوئی کرنے والے پروفیسر گریگوری اسٹینٹن نے ہندوستان میں بھی اسی طرح کی نسل کشی سے خبردار کیا ہے۔نسل کشی واچ 2002 سے ہندوستان میں نسل کشی کے بارے میں خبردار کر رہا ہے، جب گجرات میں ہوئے فسادات اور قتل عام میں ایک ہزار سے زیادہ مسلمان مارے گئے تھے۔ اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی تھے، اس فسادات کے دوران انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ درحقیقت، اس بات

کا کافی ثبوت موجود ہیں کہ اس نے ان قتل عام کی حوصلہ افزائی کی۔ حالیہ دنوں میں 2021 ہریدوارمیں ہوئے ‘دھرم سنسد’ کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو مارنے اور ان کے مذہبی مقامات پر حملہ کرنے کے لیے بہت سے ہندوتوا لیڈروں کی طرف سے کئی میٹنگیں منعقد کی گئیں۔آج ہندوستان کی حکومت اور میڈیا نے روانڈا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس طرح روانڈا میں حکومت نے ایک کمیونٹی کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا، توتسی کو غیر ملکی قرار دیا گیا، اسی طرح ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف نفرت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔اور CAA جیسا قانون لا کر اقلیتوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے کی سازش کی جا رہی ہے جس طرح ریڈیو روانڈا پر توتسی کے خلاف زہر گھولا جا رہا تھا ، اسی طرح ہندوستان کا میڈیا بھی اقلیتی برادری کے خلاف نفرت اور زہر اگلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے۔ مسلم کمیونٹی کے خلاف آئے روز نفرت پھیلائی جا رہی ہے اور اس میں حکومت کا بھرپور تعاون ہوتا ہے۔ یہی نہیں ہندوستانی میڈیا ہر روز مذہبی گروہ اور جنونی نظریات کے حامل لوگوں کو ٹی وی پر بلا کر مسلم کمیونٹی کے خلاف بحث کے نام پر زہر اگلتا ہے روانڈا کی نسل کشی سے سبق لیتے ہوئے، ہندوستان کی جمہوریت، اتحاد اور سالمیت پر یقین رکھنے والے شہریوں کو آگے آنا چاہیے اور نفرت کی طاقتوں کے خلاف اپنی آواز کو بلند کرنی چاہیے و جدّوجہد کو آگے بڑھانا چاہیے

Comments are closed.