حکومت کا "ہر گھر ترنگا” لہرانے کی ترغیب و مہم اور پیش آمدہ خطرات و حادثات سے تحفظات کے طریقے

مفتی غلام رسول قاسمی
‏یوم آزادی کے پیش نظر حکومت نے ہر گھر ترنگا لہرانے کی ترغیب دیتے ہوئے مہم کا آغاز کردیاہے، زمینی سطح کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اکاؤنٹس یوزرس کو بھی اپنی اپنی پروفائل پر ترنگا کی تصویر چسپاں کرنے کی ترغیب حکومت ہند دے رہی ہے، یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ آدمی جس سرزمین پر جنم لیتا ہے اس سے فطری طور پر محبت ہوتی ہے، ترنگا لہرانے کی "ترغیب” دینا الگ بات ہے لیکن اس تعلق سے تشویشناک خبریں آنے لگی ہیں ہیں کہ کچھ شدت پسند ترنگا لگانے کے لئے عوام کو مجبور کر رہے ہیں، حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، ‏ بایں معنی اس تناظر میں بہتر ہوگا کہ حکومت باضابطہ یہ بھی اعلان جاری کرے کہ جو نہ لگائے انھیں مجبور نہ کیا جائے اور نہ ہی ان پر غدار وطن کا لیبل لگایا جائے، نیز جو غریب ہوں اور ترنگا خریدنے کی استطاعت نہ رکھتے ہوں حکومت صفائی کرنے والوں یا دیگر مقامی سرکاری ملازمین کے توسط سے ان کے گھروں کو خود ترنگا بھیجوا دے اور انھیں کے ذریعے پندرہ اگست کے ترنگا وصول بھی کروا لے تاکہ جگہ جگہ ترنگا کی بے حرمتی کے بہانے سے پیش آنے والے خطرات و فسادات کے رونما ہونے سے بھی بچا جا سکے!.
مفتی غلام رسول قاسمی
سب ایڈیٹر ہفت روزہ ملی بصیرت ممبئی

Comments are closed.