Baseerat Online News Portal

شاجاپور میں دلت خاتون کے ساتھ مار پیٹ: بی جے پی لیڈر کے خلاف معاملہ درج

بھوپال (ایم پی)مدھیہ پردیش کے ضلع شاجاپور میں اعلی ذات کے ہندووں کے ذریعے ایک دلت طالبہ کو اسکول جانے سے روکنے پر ہوئے تنازع میں طالبہ کے گھر والوں کے ساتھ مارپیٹ کا معاملہ ابھی دبا نہیں تھا کہ ایک اور دلت خاتون کے ساتھ مار پیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی پنواڑی کے منڈل صدر موہن سنگھ جادون اور لاکھن سنگھ جادون کے خلاف سنیرا تھانہ پولیس اسٹیشن میں دفعہ 323، 294، 506، 34 اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دینک بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق بھاجپا کے منڈل صدر موہن سنگھ جادون اور لاکھن سنگھ جادون نے ”شانتا بائی شوہر ناراین سنگھ برادری اہیروار“ کے ساتھ موضع قبول پور میں گالی گلوچ کرتے ہوئے مارپیٹ کی اور ذات پات پر مبنی بےعزتی کی۔ یہ پورا معاملہ پنچایت الیکشن کی رنجش کو لے کر بتایا جا رہا ہے۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Comments are closed.