Baseerat Online News Portal

حافظ سمیع اللہ کونسلر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

 

 

اندور (پریس ریلیز) 04 اگست

 

مدھیہ پردیش کے شہر شاجاپور سے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے کونسلر حافظ سمیع اللہ کل 5 اگست کو کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور کونسلر کے عہدے کا حلف بھی لیں گے۔

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی اندور بنچ کے حکم کے مطابق حافظ سمیع اللہ کو کونسلر کی حیثیت سے حلف لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

خیال رہے کہ وشو ہندو پریشد کی طرف سے جھوٹی شکایت پر مقامی پولیس نے شاجاپور سے ایس ڈی پی آئی کے نو منتخب کونسلر کے خلاف مقدمہ درج کر انہیں گرفتار کر لیا تھا۔ آج معزز عدالت نے انہیں میونسپل کونسل کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔

Comments are closed.