ہر گھر ترنگا! سرکاری ملازمین کو قومی پرچم دئیے جائیں گے تنخواہ سے ۳۸ روپئے کاٹے جانے پر یونین لیڈران برہم

نئی دہلی۔ ۷؍اگست: ملک کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پرمرکزی حکومت کی جانب سے آزادی کا مہواتسو پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے بھی عوام سے ہرگھرترنگا مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔اسی دوران ریلوے نے بھی اپنے ملازمین کو ترنگا پرچم دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ اپنے گھر پر اسے لہرا سکیں۔ اس کے عوض ان کی تنخواہ سے فی پرچم 38 روپے کاٹے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جس میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے کے اس فیصلہ سے یونین لیڈران میں ناراضگی ہے۔ انھوں نے ملازمین کی تنخواہ سے پیسے کاٹ کر ترنگا پرچم تقسیم کیے جانے کے منصوبہ کی شدید مذمت کی ہے۔نارتھ سنٹرل ریلوے ایمپلائز یونین کے عہدیداروں نے اس فیصلہ پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی زبردستی مناسب نہیں ہے۔ یونین کے سکریٹری چندن سنگھ کا کہنا ہے کہ ریلوے ملازمین محب وطن ہیں اور اپنے پیسے سے خود ترنگا خریدیں گے ان پر کوئی فیصلہ عائد نہیں جانا چاہیے۔

Comments are closed.