وزیر اعظم کی طلب کردہ نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ نتیش کمار اور کے سی آر کی عدم شرکت پر قیاس آرائیاں

نئی دہلی۔۷؍اگست: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی ساتویں میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتظمین نے شرکت کی۔ تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ اور بہار کے وزیراعلی نتیش کمار میٹنگ میں شریک نہیں ہوئے۔ میٹنگ میں نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سمن بیری اور مرکزی وزراء راج ناتھ سنگھ، امت شاہ، نتن گڈکری، نرملا سیتارمن اور ایس۔ جے شنکر بھی موجود تھے۔میٹنگ میں اگلے سال ملک میں ہونے والے جی۔20 اجلاس کی تنظیم اور ریاستوں کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کا مقصد مرکز اور ریاستوں کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان وفاقیت کے جذبے کے ساتھ ماحول پیدا کرنا، امرت اتسو کے دور میں ملک کی ترقی کے سفر میں درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کرنا اور ان کا حل تلاش کرنا تھا۔دریں اثناء بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ان دنوں سیاسی کوارنٹین میں ہیں اور ی جے پی سے لگاتار دوریاں بڑھ رہی ہیں کہا جارہا ہے کہ سشاسن بابو کبھی بھی کوی سیاسی دھماکہ کرسکے ہیں ایک طرف آرجےڈی سے میٹھی میٹھی باتیں ہونے لگی ہیں تو وہیں دونوں اتحادیوں کے مابین تکرار اور حملوں میں بھی اضافہ نظر آرہا ہے حالیہ دنوں میں پی ایم مودی سےبھی ملاقات نہیں کی تھی۔وہ پیر کو ہونے والی میٹنگ سے منہ موڑ سکتے ہیں۔ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ نتیش پیر کو پی ایم مودی کا غیر اعلانیہ بائیکاٹ کر سکتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت کے تھنک ٹینک نیتی آیوگ کی پیر کو دہلی میں ہونے والی میٹنگ میں بہار کا کوئی نمائندہ نہیں ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ نتیش، جو ابھی کووڈ-19 سے صحت یاب ہوئے ہیں، اپنے نائب کو بھیجنا چاہتے تھے، لیکن انہیں بتایا گیا کہ یہ پروگرام صرف وزرائے اعلیٰ کے لیے ہے۔ تاہم، حکام کے مطابق، وزیر اعلیٰ پیر کو اپنا جنتا دربار منعقد کرنے والے ہیں – جہاں وہ عوام اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔ اس دن وہ اس پروگرام کو دوبارہ شروع کر سکتے ہیں جو ان کی صحت اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے گزشتہ چند ہفتوں سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ کمار طویل عرصے سے نیتی آیوگ کی میٹنگوں میں شرکت نہیں کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ریاست کی ترقی کی درجہ بندی میں بہار سب سے نیچے ہے۔ پچھلے مہینے کے شروع میں، وزیر اعلی نے سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کووند اور صدر دروپدی مرمو کی افتتاحی تقریب کے لیے پی ایم مودی کی طرف سے دیے گئے عشائیے سے بھی دور رہے۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی طرف سے بلائی گئی وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ کے لیے اپنے نائب کو بھیجا تھا۔ نتیش کمار کی بی جے پی سے علیحدگی کی خبریں مسلسل آرہی ہیں۔یہ کشمکش کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے۔ ۲۰۲۰کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی بہتر کارکردگی کے باوجود کمار چیف منسٹر کے طور پر واپس آئے تھے، لیکن دونوں پارٹیوں کے درمیان گزشتہ چند مہینوں سے رسہ کشی بڑھ گئی ہے۔ دونوں طرف سے بیانات سامنے آئے۔ اب، دونوں پارٹیوں کے درمیان جھگڑا تقریباً ایک باقاعدہ معاملہ بن گیا ہے، اگنی پتھ اسکیم پر ٹکراؤ ، ذات کی مردم شماری پر بیان بازی اس ایپی سوڈ میں شامل ہے۔ اس کے بعد نتیش نے اپنے او ایس ڈی کو جے ڈی یو سے نکال دیا۔ او ایس ڈی کی بی جے پی کے ساتھ قربت پیدا ہوگئی تھی۔
Comments are closed.