مدھوبنی کے نوجوان کی سڑک حادثے میں موت، دوسرا شدید زخمی

 

جالے(محمد رفیع ساگر) سنگھواڑہ تھانہ علاقہ کے ایکمی شو بھن بائی پاس سڑک پر واقع شو بھن ایمس کے قریب ایک دردناک سڑک حادثے میں مدھوبنی کے ایک نوجوان بائیک سوار کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ اس کے ساتھ بیٹھا دوسرا نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

 

مہلوک کی شناخت مدھوبنی ضلع کے بسفی تھانہ حلقہ کے کملاباری مشرقی ٹول باشندہ پرکچھن سدا کے بیٹے رام اُدگار سدا کے طور پر کی گئی ہے۔ جبکہ زخمی کی شناخت کمتول تھانہ کے کُمراولی گاؤں کے رہائشی جھری ماجھی کے بیٹے متھیلیش ماجھی کے طور پر ہوئی ہے، جن کا علاج دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال (ڈی ایم سی ایچ) میں جاری ہے۔

 

حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں نوجوان ایک ہی گلیمر بائیک پر سوار ہو کر ایکمی گھاٹ کی جانب سے شو بھن کی طرف جا رہے تھے۔ تھانہ صدر منیش کمار نے بتایا کہ بائیک اچانک بے قابو ہو کر تقریباً 20 فٹ گہرے گڑھے میں جا گری، جس سے بائیک مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بائیک چلا رہے رام اُدگار سدا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

 

پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا ہے، جبکہ معاملے کی چھان بین جاری ہے۔ اس حادثے سے علاقہ میں غم کا ماحول چھا گیا ہے۔

Comments are closed.