بٹلہ ہائوس میں این آئی اے کی کارروائی جامعہ کا طالب علم محسن داعش سے تعلق کےشبہ گرفتار

نئی دہلی۔۷؍اگست: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہلی سے ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔معلومات کے مطابق بٹلہ ہاؤس سے پکڑے گئے اس گرفتار طالب علم کا نام محسن ہے۔این آئی اے نے اس کے پاس مجرمانہ مواد برآمد کرنے کا ’دعویٰ‘کیا ہے۔این آئی اے کے مطابق وہ مبینہ طو رپر داعش کے لئے فنڈ جمع کرتا تھا جب کہ دوسری طرف محسن احمد کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا طالب علم ہے۔وہ بی ٹیک سال اول میں ہے۔ اس کا آبائی وطن پٹنہ ہے اور اس کا داعش سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔وہ ایک سوشل ورکر ہے اور فنڈ جمع کرکے غریبوں اور ضروت مندوں میں خوردنی اشیا تقسیم کرتا تھا۔ادھر دہلی کی پٹیالہ ہائوس کورٹ نے گرفتارمبینہ دہشت گرد محسن احمد کو ایک دن کی این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ محسن کو این آئی اے نے ۶؍ اگست کو بٹلہ ہائوس سے گرفتار کیا تھا۔این آئی اے نے محسن کو پٹیالہ ہائوس کورٹ کے ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا اور سات دن کی تحویل مانگی۔ عدالت نے محسن کو ایک دن کی این آئی اے حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔ این آئی اے کے مطابق محسن کرپٹو کرنسی کے ذریعے شام کو رقم بھیجتا تھا۔ اس پر نوجوانوں کو داعش میں شمولیت کی ترغیب دینے کا الزام ہے۔ اس پر بیرون ملک سے دہشت گردی کی فنڈنگ کا الزام ہے۔
Comments are closed.