عباس کی تلاش میں لکھنؤ کی رہائش گاہ پر پولس کا چھاپہ

لکھنو۔ ۷؍اگست: اتر پردیش ، باندہ جیل میں بند سابق ایم ایل اے مختار انصاری کے بیٹے اور ایم ایل اے عباس انصاری کی تلاش میں پولیس نے لکھنوٗ میں ان کی سرکاری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ۔ پولیس کو عباس انصاری کو ایک غیر ضمانتی وارنٹ کے سلسلے میں تلاش کر رہی ہے۔ پولیس نے اتوار کو عباس کی سرکاری رہائش گاہ پر چھاپہ مارا لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے۔اطلاع کے مطابق لکھنؤ پولیس کو بتائے بغیر اسلحہ لائسنس اس کے دہلی کے پتے پر منتقل کر والیا ہے۔ 14 جولائی کو عدالت نے اس معاملے میں انصاری کے خلاف وارنٹ جاری کیا تھا۔ اس پر ایک لائسنس پر دھوکہ دہی سے متعدد ہتھیار لینے کا بھی الزام ہے۔ وارنٹ جاری ہونے کے بعد عباس فرار ہے پولیس عباس کی تلاش میں مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے دارالشفاء کے ایم ایل اے کی رہائش گاہ نمبر 107 پر چھاپہ مارا، اس وقت  عباس کے گھرکا دروازہ  بند تھا ۔

Comments are closed.