دانیا ٹراویل ایڈوائزر کپ میں وارانسی کبڈی ٹیم نے بازی ماری۔

کھیل کود صحت کیلئے ضروری:شیخ محمد ساجد

اعظم گڑھ،(ابوشحمہ انصاری)گزشتہ شب دانیا ٹراویل ایڈوائزر کپ دریاپور بسہی کے زیرِ اہتمام ایک شاندار نیشنل کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد اعظم گڑھ ضلع کے موضع بسہی میں منعقد ہوا۔جس میں ضلع کی ٹیموں کے علاوہ دہلی اور ہریانہ کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر شیخ ساجد کی اور دیگر منتظمین کی محنتوں کی وجہ سے ٹورنامنٹ کامیاب رہا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح محمد عابد (دانیا ٹراویل ایڈوائزرپارہ کے مالک) اور الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بنارس جبکہ دوسرے نمبر پر ہریانہ رہی۔اس موقع پر ٹورنامنٹ میں کمنٹری کے فرائض ادا کرنے والے محمد اول اور ابوسعد نے اپنی بہترین کمنٹری سے شائقین کبڈی کا دل جیتا۔ٹورنامنٹ میں الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔اس موقع پر انہوں نے شرکاء سے خون عطیہ کے کاموں میں آگے آنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی بھی انسان کو خون کی ضرورت پڑے توآپ بلا تفریق مریض خواہ کسی بھی مذہب کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو اس کی مدد کریں۔ٹورنا منٹ کا افتتاح کرنے والے محمد عابد پارہ نے ٹورنامنٹ کی کامیابی پر ساجد شیخ سمیت تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کمینٹیٹر محمد اول اور ابو سعد کی محنتوں پر شکریہ کے الفاظ ادا کئے۔ٹورنامنٹ کے آرگنائزر شیخ ساجد نے کہا کہ کھیل کود صحت کیلئے ضروری ہے انہوں نے تمام کھلاڑیوں اور شرکاء کا شکریہ ادا۔ٹورنامنٹ میں قصبہ ماہل کے مالک محمد آصف ماہلی اور کرکٹ لائیو کے مالک محمد آفتاب ماہلی،الفلاح فائونڈیشن کے محمد معاذ (سونگر) مستان (برنگی) نہال (برنگی)شیخ عاقب (سیدھا سلطان پور)سمیر شیخ اور اعصام خان سمیت ہزاروں کے تعداد میں شائقین موجود تھے۔

Comments are closed.