سابق مکھیا کے بھائی کا گولی مار کر قتل

دربھنگہ۔ ۹؍اگست: (محمد رفیع ساگر) اے پی ایم تھانہ علاقہ کے رام بھدر پور کے سابق مکھیا اجول کمار جھا کے چھوٹے بھائی اویناش کمار جھا عرف وشال جھا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ سابق مکھیا کے مقتول بھائی وشال کمار جھا کے خلاف کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اسے کس نے قتل کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقے کی انار کوٹھی کے قریب شرپسندوں نے وشال پر فائرنگ کی جس میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اس واقعہ سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔اطلاع ملتے ہی کئی تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایم سی ایچ بھیج دیا۔ ایس ڈی پی او صدرکرشنندن کمار نے بتایا کہ بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بہت جلد سارا معاملہ بے نقاب ہو جائے گا۔یہاں بڑی تعداد میں لوگ دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال پہنچے ہیں جس کے پیش نظر لہریاسرائے تھانہ کی پولیس ڈیرہ ڈالے ہوئی ہے۔اس سے قبل 6 اگست کو ایکمی ۔شوبھن بائی پاس سڑک میں پراپرٹی ڈیلر شہزاد عالم کا جرائم پیشوں نے گولی مارکر قتل کردیا تھا۔حالانکہ اس معاملے میں 4 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔اب اے پی ایم پولیس وشال کے قاتلوں کا سراغ پانے کے لئے فورینسک جانچ لیبارٹری ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ کی مدد لی ہے ۔دیکھنا ہے کہ اس معاملے میں پولیس کو کب کامیابی ملتی ہے۔ویسے آئے دن ہورہے مجرمانہ وارادت کو لیکر پولیس انتظامیہ کے تئیں عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔

Comments are closed.