آج حضرت امام حسینؓ کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی۔ ۹؍اگست: وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم عاشورہ کے موقع پر حضرت امام حسینؓ کی قربانی، سچائی سے وابستگی اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کو یاد کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے لکھا کہ آج کا دن حضرت امام حسین ؓکی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ انہیں سچائی کے ساتھ ان کی غیر متزلزل وابستگی اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ وہ مساوات اور بھائی چارے کو بھی بہت اہمیت دیتے تھے۔
Comments are closed.