بہار میں تختہ پلٹ کے بعد نتیش تیجسوی نے اپنےعہدے کا حلف لیا
نئی کابینہ کی تشکیل پر غور، کئی مسلم لیڈروں کو بھی جگہ ملنے کا امکان
پٹنہ:۱۰؍اگست (بی این ایس) نتیش کمار نے ۸؍ویں بار بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر عہدے کا حلف لے لیا ہے۔ گورنر فاگو چوہان نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا، بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر نتیش کمار نے ’ایشور‘ کے نام پر حلف لیا، ان کے فوری بعد تیجسوی یادو نے نائب وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ بیٹے تیجسوی کی حلف برداری تقریب میں والدہ رابڑی دیوی بھی راج بھون میں موجود تھیں، حالانکہ تیجسوی کے والد لالو پرساد یادو خرابی صحت کی وجہ سے وہاں شامل نہیں ہوسکے۔ حلف سے قبل نتیش کمار نے لالو پرساد یادو سے فون پر بات کرکے سیاسی حالات کی اطلاع دی۔ اسی درمیان مہاگٹھ بندھن نے بی جے پی کے اسپیکر وجے کمار سنگھ کے خلاف عدم اعتمادکی تجویز پیش کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق فلورٹیسٹ کے وقت ہی نئے اسپیکر کا انتخاب ہوگا، مہاگٹھ بندھن کی جانب سے اسپیکر کا عہدہ آرجے ڈی کو مل سکتا ہے، کانگریس نے بھی اسپیکر کی کرسی پر دعویٰ کیا ہے۔ نئی کابینہ میں آر جے ڈی کوٹے سے تیج پرتاپ یادو، آلوک کمار مہتا، انیتا دیوی، جتیندر کمار رائے، چندرشیکھر، کمار سروجیت، بچا پانڈے، بھارت بھوشن منڈل، انل سہنی، شاہنواز ، اخترالاسلام شاہین، سمیر مہاسیٹھ، بھائی وریندر ، للت یادو، کارتک سنگھ، وینا سنگھ، رن وجے سنگھ، سریندر رام، جے ڈی یو کوٹے سے وجے کمار چودھری، وجیندر پرساد یادو، اشوک چودھری، اپندر کشواہا، شیلا کماری، شرون کمار، مدن سہنی، سنجے کمار جھا، لیشی سنگھ، سنیل کمار، جینت راج، زماں خان، کانگریس کوٹے سے مدن موہن جھا، اجیت شرما، شکیل احمد خان، راجیش کمار، ہم سے سنتوش کمار کو جگہ مل سکتی ہے۔
Comments are closed.