بہارمیں حکومت کی تبدیلی امن پسندعوام کے لئے خوشگوارتحفہ:محمودحکیمی

ممبئی(پریس ریلیز)بہارمیں نتیش -تیجسوی کی نئی حکومت بہارکی امن پسندعوام کے لئے خوش گوارتحفہ ہے،یہ تبدیلی بہارکی سیاست کے لئے بہت ضروری تھی،دیرسے ہی سہی لیکن جوکچھ ہواوہ بہت اچھاہوااورمیں سمجھتاہوں کہ یہ بہارجوکہ امن وشانتی کی دھرتی ہے،مختلف مذاہب کے مذہبی رہنماؤں کی کرم بھومی رہی ہے اورسبھوں نے بہارکوپرامن ریاست بنانے میں اہم کرداراداکیا،اس ریاست میں نتیش تیجسوی کی حکومت ریاست کے ساتھ ساتھ ملک کی سیاست کے لئے بھی خوش آئندثابت ہوگی۔ان خیالات کااظہارانجمن باشندگان بہارممبئی کے جنرل سکریٹری محمودحکیمی نے اپنے پریس بیان میں کیا،انہوں نے اس موقع پروزیراعلیٰ نتیش کماراورنائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادوکومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ جس طرح 2015میں مہاگٹھ بندھن نے عوام کادل جیت کرحکومت بنائی تھی اورکامیابی کے ساتھ حکومت کوچلایاتھا،میں امیدکرتاہوں کہ اس بارپہلے سے بھی زیادہ کامیابی کے ساتھ حکومت چلائیں گے اوربہارکی ہمہ جہت ترقی پرخصوصی توجہ دیں گے۔مسٹرحکیمی نے کہاکہ میں اس موقع پرراجدسپریمولالوپرسادیادواورکانگریس اعلیٰ کمان کوبھی مبارکبادپیش کرتاہوں کہ بی جے پی کوریاستی حکومت سے باہرکرنے میں ان لوگوں نے بھی اہم کرداراداکیاہے ،امیدکرتاہوں کہ حکومت کومضبوطی سے چلانے میں بھی وہ اپنابھرپورکرداراداکریں گے اوربہارکی ہمہ جہت ترقی بالخصوص نوجوانوں کوروزگاردینے میں ملک کوایک نئی راہ دکھائیں گے۔میں اس موقع پرنتیش کماربالخصوص لالوپرساداورکانگریس کومبارکبادپیش کرناچاہتاہوں کہ انہوں نے مہاراشٹرکی سیاست سے سبق سیکھتے ہوئے بہارکودوسرامہاراشٹرنہیں بننے دیابلکہ بی جے پی جوکہ علاقائی پارٹیوں کوتوڑنے کامنصوبہ بنارہی تھی،ان لوگوں نے اپنی دوراندیشی سے بی جے پی کے منصوبوں پرپانی پھیردیااوراس کی سازشوں کوبے نقاب کرتے ہوئے اسے ہی باہرکاراستہ دکھادیا۔انہوں نے راجداورجدیوسے مطالبہ کیاکہ نئی حکومت میں کم ازکم دونوں پارٹی اپنی اپنی پارٹی سے دودومسلمان کووزیربناکرمسلمانوںکومطمئن کرنےکی کوشش کریں۔ہمیشہ بہارمیں مسلمان وزیرکاتناسب بہتررہاہے،میں امیدکرتاہوں کہ نئی حکومت کے سربراہ نتیش کماراورتیجسوی یادواس بات کاخیال رکھتے ہوئے اس پرخصوصی توجہ دیں گے اوراپنی کابینہ میں مسلمانوں کومناسب نمائندگی دیں گے۔آخرمیں مسٹرحکیمی نے کہاکہ بہارمیں حکومت کی تبدیلی اورمہاگٹھ بندھن کی واپسی پرممبئی اورمہاراشٹرمیں مقیم لاکھوں کی تعدادمیں اہل بہارمیں بہت خوشی ومسرت کاماحول پایاجارہاہے اوراس تبدیلی پرخوشی منانے کاسلسلہ جاری ہے۔اورسبھی اہل بہارنتیش کماراورتیجسوی کومبارکبادپیش کررہے ہیں۔ساتھ ہی وہ امیدکررہے ہیں کہ نتیش تیجسوی کی جوڑی بہارکوترقی کی نئی بلندیوں پرلے جائیں ۔

Comments are closed.