نئی حکومت میں ترقیاتی کاموں اورآپسی بھائی چارہ کوفروغ حاصل ہوگا:انیس الرحمن قاسمی

نئی حکومت کی تشکیل روشن مستقبل کی علامت
پھلواری شریف10/اگست(پریس ریلیز)
آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدرمولاناانیس الرحمن قاسمی نے ریاست بہارمیں اقتدارکی تبدیلی کومستقبل کے لیے خوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ نتیش کمارسیکولرمزاج اورسماج وادی نظریہ فکرکے حامل شخص ہیں،انہوں نے ماضی میں بھی کبھی بھی اپنے نظریات سے سمجھوتہ نہیں کیا،ان کے دوراقتدارمیں بہارمیں گنگاجمنی تہذیب قائم رہی،لیکن جب انہوں نے دیکھاکہ حکومت میں شریک پارٹی اپنے بعض فسطائی ایجنڈے کوآگے بڑھانے پرمصرہے،توانہوں نے استعفیٰ دے کر سیکولرفکرکے حامی پارٹیوں کے ساتھ نئی حکومت کی تشکیل دی،یہ بہارہی نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے خوش آئندخبرہے۔وزیراعلیٰ نتیش کمار،نائب وزیراعلیٰ تجیسوی پرسادیادوراجد،کانگریس،جے ڈی یوایم ائی ایم اوربائیں محاذکی پارٹیاں قابل مبارک بادہیں کہ انہوں نے ملک کے موجودہ حالات میں اتحادکا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی حکومت کی تشکیل دی ہے،ہم امیدکرتے ہیں کہ یہ حکومت عوام کے توقعات پرکھڑی اترے گی،سماج کے ہرطبقے کوامن کے ساتھ ترقی کاموقع ملے گا،اس حکومت میں ہندومسلم بھائی چارہ کوفروغ حاصل ہوگااورپوری ریاست میں امن وآشتی اورترقی کی فضابنے گی۔ملک کے تمام شہریوں میں آپسی بھائی چارہ کاماحول بنے گا،ہمیشہ حکومت سے یہ بھی توقع ہے کہ اس حکومت میں اقلیتوں سے متعلق اسکیمیں اوردیگرپسماندہ کمزوربرادریوں سے متعلق حکومتی منصوبے پرتیزی سے عمل ہوگا،مولاناقاسمی نے اپنے پریس بیان میں مزیدکہاکہ ہم دل کی گہرائیوں سے اس حکومت کی تشکیل پرمحترم وزیراعلیٰ کومبارک بادپیش کرتے ہیں۔

Comments are closed.