’کاروباری تنظیمِ نو: مواقع چیلنجز،حل اور تعاون‘ پر سہ روزہ بین الاقوامی بزنس سمٹ کا انعقاد

وجاہت حبیب اللہ ، وزیر خزانہ ہریش راؤسمیت 14ممالک کے مہمانان کی شرکت
انٹرنیشنل سمٹ میں کاروبار سے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں اور خواتین پر خصوصی توجہ
حیدرآباد، 10؍اگست (پریس نوٹ) شہر حیدرآباد میں پہلی بار مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (MCCI) کی جانب سے منفرد نوعیت کا سہ روزہ بین الاقوامی بزنس سمٹ بتاریخ 12 تا 14 اگست کو سیون اسٹار ہوٹل آئی ٹی سی کوہ نور، مادھاپور ، حیدرآبادمیں منعقد ہوگا۔ بزنس سمٹ کا مرکزی موضوع ’’کاروباری تنظیمِ نو: مواقع چیلنجز،حل اور تعاون‘‘ ہے۔ جس میں ملک و بیرون ملک سے کاروباری دنیا کی نہایت ہی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔سہ روزہ سمٹ میں 14ممالک کے خصوصی مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ مہمانان خصوصی میں ترکی کے قونصل جنرل ایچ ارحان یلمان کے علاوہ وجاہت حبیب اللہ سابق سکریٹری حکومت ہند،تلنگانہ کے وزیر خزانہ مسٹر ہریش راؤ، مسٹر جیش رنجن پرنسپل سکریٹری انڈسٹریزاینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر ایم سی پچئے(ملائشیا)، ڈاکٹر بی راما ناتھن (سنگاپور)، محمد اکرام (سڈنی)،ڈاکٹر عارف الدین (بنگلہ دیش)،عبداللہ سید ( مالدیب)، یاسمین شاہ ، ٹریڈ اتھارٹی آف آسٹریلیا، ڈاکٹر عارف الرحمن بنگلہ دیش، ریٹائرڈ جسٹس وی ایشوریہ، گوپالا ایشور منسٹر فار ویلفیئرڈیپارٹمنٹ، وی پرشانت ریڈی منسٹرفار روڈس اینڈ بلڈنگس، محمد سلیم چیئرمین حج کمیٹی آف تلنگانہ، وجیا لکشمی میئر جی ایچ ایم سی، رام کمار رودرابھاٹلہ ، صد ر انڈو۔ امریکن چیمبر آف کامرس، آئی اے ایس محمد شاداں زیب خان(سکریٹری ، سنٹرل وقف بورڈ)، محمد اکرام الحق، پالیسی ٹائمز، دہلی، مسٹر انیل اگروال چیئرمین FTCCI، ، ارونا دساری، دلت چیمبر صدر، ، ڈاکٹر عبدالرحمن اے آئی ، سعودی عربیہ، ڈاکٹر غلام احمد سعودی عربیہ، ابراہیم سونڈے رائل فیملی فائنانشیل کنسلٹنٹ ، انڈو امریکن چیمبر آف کامرس سے وابستہ ڈاکٹر رام کمار ردرابھاٹلہ، سوراب جین، سی نارائنا راؤ، نوشاد پنچ وانی، ڈاکٹر ایم اے واسع، احمد شریف ، امریکہ، ڈاکٹر مبین احم فوڈ ٹکنالوجسٹ، شریف میمن احمد آباد، منصور مہتا ممبئی، آصف ملینئرممبئی، زبیر گوپالانی گجرات، رضوان پٹیل ممبئی، سہیل کھنڈوانی ممبئی، عتیق اغبوٹوالاممبئی، نوشاد پنجوانی انڈوامریکن چیمبر، احمد شریف، سمیر شیخ، سلیم احمد، نثار ساگر، ناصر شیخ، نصیر سرکار، اعجاز چیناوار، اعجاز سی اے، خالد خان ، شمس الدین سی اے عریز بھائی وغیرہ شرکت کریں گے۔یہ ماہرین تجارت،انٹر پر ینیورز اور مینجمنٹ سے وابستہ مرد وخواتین کامیاب کاروبار کے سلسلے میں اپنے تجربات شیئر کریں گے۔ مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت سہ روزہ بین الاقوامی بزنس سمٹ کی مجلس استقبالیہ کے صدر جناب محمد سلمان کے مطابق ایم سی سی آئی گزشتہ 10 سال سے کاروبار تجارت اور صنعتوں کی ترقی کے لیے کام کر رہا ہے۔ ایم سی سی آئی انٹرنیشنل آف کامرس (اقوام متحدہ کے تحت ورلڈ چیمبر فورم) کا بھی رکن ہے۔ محمد سلمان نے بتایا کہ ایم سی سی آئی ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو کمیونٹی اور ملک کی کاروباری ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ ایم سی سی آئی ریاستی اور مرکزی حکومت کے تحت کاروبار کے مختلف مواقع کے حوالے سے مناسب رہنمائی فرا ہم کرتی ہے اور در پیش مسائل کو حل کرنے میں ان کے ساتھ تعاون کرتی ہے۔ ایم سی سی آئی اسٹارٹ اپس سیلف ہیلپ گروپس اور دیگر ابھرتی ہوئی تجارتی اختراعات کی بھی حوصلہ افزائی اور حمایت کرتی ہے ہے۔انھوں نے بتایا کہ بین الاقوامی بزنس سمٹ میں نئی دہلی ، کولکاتا، چنئی، بنگلور، کو چین، احمد آباد، پٹنہ ، کوئمبٹور اور بیرون ممالک میں ملائیشیا متحدہ عرب امارات ،ترکی، بوٹسوانا، بنگلہ دیش کے قونصلیٹ جنرلز کے نمائندوں اورچیمبر آف کامرس کے چیئر پرسنز کے شرکا کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی اسٹار ایکسپورٹرز اور سر کر دو صنعت کاروں کی بھی اس سمٹ میں شرکت متوقع ہے۔سمٹ میں ملک اور بیرون ملک کے شرکا جن موضوعات پر خطاب کریں گے۔ ان میں فائنانس اور کیپٹل انویسٹمنٹ (ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری)، صنعتی پیداوار اور صنعتی آٹومیشن، سپلائی چین مینجمنٹ / ڈسٹری بیوٹرس مینجمنٹ، سائنس اور اسٹارٹ اپس، ٹیکنالوجیز: ویب 3.0، بلاک چین، سائبرسیکیوریٹی اور صنعتی انقلاب 4.0 شامل ہیں۔سمٹ کا افتتاحی اجلاس 12اگست کو بمقام فیڈریشن ہاؤس ، ایف ٹی سی سی آئی ، ریڈ ہیلس، حیدرآباد میںمنعقد ہوگا۔ اجلاس کے پہلے سیشن کا موضوع ’’اسٹارٹ اپس اینڈ اسکیل ڈیولپمنٹ‘‘ اور دوسرا سیشن ’’وومن ایمپاورمنٹ اینڈفیمیل انٹرپرینیورشب‘‘پر ہوگا۔ سمٹ کے دوسرے دن 4سیشن کے تحت مختلف موضـوعات پر گفتگو کی جائے گی۔اختتامی اجلاس میں مشرق وسطی شمالی افریقہ، بر طانیہ اور امریکہ کے این آرائزاور تجارتی مندو بین بھی شرکت کریں گے۔جناب ناظم الدین فاروقی ، چیئرمین ایم سی سی آئی اور محمد سلمان صدر استقبالیہ کمیٹی نے شرکت کی خواہش کی ہے۔ شرکت کے خواہش مند حضرات گوگل فارم لنکhttp://surl.li/couhs کو پر کریں۔ فون نمبر 8297472423اور 6309851563پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Comments are closed.