اب ٹرینوں میں بھی نہیں لے جاسکیں گے ضرورت سے زائد سامان

دیوبند،10؍اگست(سمیر چودھری؍بی این ایس)
ٹرینوں میں مسافر کو ضروررت سے زیادہ سامان لے جانا اب آسان نہیں ہوگا ، محکمہ کی جانب سے جاری کی گئی گائڈ لائن کے تحت اگر آپ زیادہ سامان لے کر ٹرین میں سفر کرتے ہیں تو مسافر کو جرمانہ بھرنا پڑسکتا ہے۔ یہ نظام ہوائی جہاز میں دیکھا جاتا ہے، لیکن اب اسے ٹرینوں میں بھی لاگو کردیا گیا ہے۔ مسافروں کی یہ سوچ رہتی ہے کہ ٹرین میں سامان لے جانے کی کوئی لمٹ نہیں ہے جس کے سبب مسافر اپنے ساتھ ضرورت سے زیادہ سامان لے جاتے ہیں ۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے گزشتہ دنوں اس سلسلہ میں ٹوئٹ کرتے ہوئے تحریر کیا تھا کہ اگر سامان زیادہ ہوا تو سفر کا مزہ زیادہ ہوجائے گا ، جب کہ مسافر سامان زیادہ ہونے پر پارسل آفس میں جاکر اپنا سامان بک کراسکتے ہیں۔ محکمہ ریلوے نے مسافروں کے لئے سامان لے جانے کے وزن کی لمٹ طے کردی ہے ، مسافر اپنے ساتھ 40کلو سے 70کلو سامان لے جاسکتا ہے ۔ سلیپر کلاس میں مسافر اپنے ساتھ 40کلو ، اے سی ٹو ٹائر میں 50کلو ، جب کہ اے سی فرسٹ کلاس میں 70کلو تک سامان کے ساتھ سفر کرسکتے ہیں ۔ واضح ہو کہ سہارنپور ریلوے اسٹیشن پر ریلوے افسران نے گزشتہ 10ماہ سے بہت سے لوگوں کو ان بک لگیز کے ساتھ پکڑا ہے اور ساتھ ہی 12ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا ہے ۔
Comments are closed.