موبائل اور لیپ ٹاپ وغیرہ پر کتابیں پڑھتے ہوئے آنکھوں کو اسکرین لائٹ سے بچانے کے چند طریقے۔

 

 

از: عابد حسین

 

1۔ہر موبائل میں اوپر کی جانب (جہاں سے آپ اپنا موبائل ڈیٹا اور وائی فائی وغیرہ آن آف کرتے ہیں) بلیو لائٹ فلٹر (Blue light filter)/آئی کمفرٹ شیلڈ (Eye comfort shield) وغیرہ کے نام سے ایک بٹن ہوتا ہے،اسے آن کرلیا جائے۔

 

2۔برائٹنیس(brightness) کم سے کم کرکے رکھا جائے۔

 

3۔ نقصان دہ بلیو لائٹ کو روکنے والے (Blue light blocking) چشمے کا استعمال کیا جائے۔

 

4۔آئرس مِنی(Iris mini) جیسی ایپ کا استعمال کیا جائے،یہ بھی اسکرین کی لائٹ کو روکتی ہے۔

 

5۔کتاب کے بیک گراؤنڈ کا کلر بلیو/بلیک اور ٹیکسٹ کا کلر سفید رکھا جائے،اس کےلیے ژوڈو(Xodo) ایپ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 

مذکورہ بالا طریقے ویسے تو میں نے کتاب پڑھنے کےحوالے سے بتائے ہیں،لیکن نمبر پانچ کے علاوہ تمام طریقے دیر تک اسکرین پر کیے جانے والے کسی بھی کام کے وقت استعمال میں لاسکتے ہیں۔

Comments are closed.