انجمن باشندگان بہارممبئی کے زیراہتمام یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب منعقدکی گئی

تاڑدیوڈیویزن کے اسسٹنٹ کمشنرآف پولس مسٹرسنجے کورندکرنے پرچم کشائی کی رسم انجام دی
ممبئی(پریس ریلیز)یوم آزادی کے موقع پرہرسال کی طرح اس سال بھی انجمن باشندگان بہارممبئی کے زیراہتمام انجمن کے صدردفترواقع ڈنکن روڈ پرپرچم کشائی کی تقریب منعقدکی گئی جس میں انجمن کے ذمہ داران کے علاوہ بڑی تعدادمیں اہل بہاراوردیگرعلاقوں کے افرادموجودتھے۔رسم پرچم کشائی کی رسم تاڑدیوڈیویزن کے اسسٹنٹ کمشنرآف پولس مسٹرسنجے کورندکرنے انجام دی جب کہ تقریب میں معززمہمانان کرام میں سینئرپولس انسپکٹرجے جے مارگ سبھاش بوراتے،جے جے مارگ پولس اسٹیشن کے کرائم انچارج سالونکے،مختارشیخ جے جے مارگ پولس اسٹیشن اورکھتری چیریٹیبل ٹرسٹ کے چیئرمین اورمعروف سماجی وملی کارکن آصف کھتری کانام قابل ذکرہے۔اس کے علاوہ انجمن کے ذمہ داران میں جنرل سکریٹری محمودحکیمی،نائب صدرفرقان رضوان شیخ،جوائنٹ سکریٹری محمد اسلام شیخ،وصی احمدشیخ،ڈاکٹرسہیل اخترچیرمین بہارمیڈیکل سینٹر،پرویزصدیقی،عقیل نایر،سراج الدین خان،محمدزاہدحسین شیخ،ندیم اقبال،محمدشفیع اعظم چاند،فتح انصاری،عمیدمحمودی وغیرہ اس موقع پرموجودتھے۔اس موقع پرملک کوآزادکرانے میں مجاہدین آزادی کی قربانیوں کاتذکرہ کیاگیا اورتمام شہیدان وطن کویادکیاگیا وہیں اس موقع پرموجودسبھی افرادنے ملک کی سلامتی اورہمہ جہت ترقی کے لئے اپنی نیک خواہشات کابھی اظہارکیا۔

Comments are closed.