جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد

سمستی پور(پریس ریلیز)
جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور ،کرھوا،برھیتا،وایا کلیان پور،سمستی پور ،بہار میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم آزادی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیاگیا اسلئے کہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں دو دن انتہائ اہمیت کے حامل ہیں ،ایک 15اگست جس میں ملک انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا، دوسرا26جنوری جس میں ملک جمہوری ہوا، یعنی اپنے ملک میں اپنے لوگوں پر اپنا قانون لاگو ہوا، آزاد ہندوستان کا اپنا دستور بنانے کیلئےڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی صدارت میں 29اگست 1947 کو سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جسکو ملک کا موجودہ دستور مرتب کرنےمیں ٢,سال ١١,ماہ اور ١٨, دن لگے، دستور ساز اسمبلی کےمختلف اجلاس میں اس نئے دستور کی ہرایک شق پر کھلی بحث ہوئی، پھر 26نومبر 1949کو اسے قبول کر لیا گیا، اور24جنوری1950 کوایک مختصر اجلاس میں تمام ارکان نے نئے دستور پر دستخط کردیا، صرف مولانا حسرت علی موہانی نے اس دستور کو غیر جمہوری بتایا، 26جنوری1950 کو اس نئے قانون کو لاگو کرکے پہلا”یوم جمہوریہ” منایا گیا،اس طرح ہرسال26جنوری یوم جمہوریہ کے طور پراور15 اگست” یوم آزادی” کے طور پر پورے جوش وخروش کے ساتھ منایا جانے لگا۔
اس تقریب میں جامعہ کے طلبہ اساتذہ کرام اور مہمانان عظام کی موجودگی میں جامعہ ھٰذا کے بانی و ناظم حضرت قاری ممتاز احمد صاحب جامعی، جنرل سکریٹری الامداد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ اور کرھوا پنچایت کے مکھیا ارون کمار عرف بابا کے ہاتھوں مشترکہ طور پر پر چم کشائی کا عمل انجام پایا پھر جامعہ ھٰذا کے مایہ ناز طالب علم محمد فیضان ولد محمد پرویز ،اور محمد عبداللہ ولد محمد ابونصر نے قومی ترانہ، محمد مشاہد سلمہ نے نظم اور محمد عدنان سلمہ دربھنگوی نے تقریر پیش کیا پھر جامعہ ہٰذا کے استاذ حضرت مولانا محمد عاشق الٰہی صاحب القاسمی نے آزادی کی مختصر تاریخ سے سامعین کو واقف کرایا اور اخیر میں حضرت مولانا محمد احسان صاحب القاسمی امام و خطیب چکمہسی نے جنگ آزادی میں مدارس کے کردار پر مفصل روشنی ڈالی۔
اس موقع پر پروگرام کو زینت بخشنے میں جامعہ ہذا کے نائب ناظم ماسٹر محمد امتیاز صاحب،صدر مدرس مولانا محبوب عالم صاحب قاسمی،استاذ جامعہ حضرت مولانا محمد شارق انور صاحب قاسمی، حافظ محمد فخر عالم صاحب ،مہمانان مکرم محمد مقصود عالم خان صاحب ،محمد امجد خان صاحب کھجری ، ماسٹر محمد اختر صاحب پرشوتم پور، محمد اعجاز صاحب دربھنگہ، ہری شنکر داس صاحب ،کندن گپتا صاحب، سنجے رجک صاحب، اجیت رام صاحب، بیجناتھ داس صاحب ،محمد تسلیم صاحب،محمد منا صاحب ، محمد سبحان صاحب، محمد طفیل صاحب، محمد مجید صاحب، محمد سلیمان صاحب اور محمد شہادت صاحب کرھوا پیش پیش رہے اور اخیر میں ناظم جامعہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.