مدرسہ انجمن اسلامیہ سلیم نگر میں منائی گئی آزادی کی تقریب
موتیہاری: 16/ اگست (پریس ریلیز) مشرقی چمپارن کے ارے راج بلاک کے مدرسہ انجمن اسلامیہ سلیم نگر رڑھیا میں یوم آزادی کی تقریب نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی ۔یہ تقریب مدرسہ ہٰذا کے سکریٹری جناب محمد شاہد انصاری کی صدارت اور پرنسپل مفتی محبوب عالم قاسمی کی سرپرستی میں منعقد ہوئی، جس کی نظامت مدرسہ کے استاذ حسن امام قاسمی نے کی ۔ پرنسپل مدرسہ کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی کی ادائگی کے بعد طلباء وطالبات نے ایک شاندار ثقافتی پروگرام پیش کیا ملکی و قومی ترانوں اور گیتوں کے ساتھ بچوں اور بچیوں نے اردو ، ہندی اور انگریزی زبان میں خوبصورت تقریریں پیش کیں، جس کو وہاں موجود علاقہ کے معززین نے خوب پسند کیا خوشبو خاتون، شمسہ جہاں، غزالہ پروین، نجمہ جہاں، رونق خاتون، آنجہاں خاتون، امیر انصاری، سعدان شفق، وزیر احمد، رضوان فضل وغیرہ نے طلبا وطالبات کی نمائندگی کی ۔
حسن امام قاسمی نے اپنے افتتاحی کلمات میں آزادی اور اس کے محرکات پر سیر حاصل گفتگو کی۔ پروگرام کے صدر جناب شاہد صاحب نے جنگ آزادی میں مدارس کر دار اور عصر حاضر میں ان کی افادیت پر روشنی ڈالی ۔ مدرسہ کے پرنسپل مفتی محبوب قاسمی نے مشہور مجاہد آزادی شیخ الہند اور آزادی کے لیے ان کی جد وجہد پر نہایت تفصیلی گفتگو کی جس سے سامعین وحاضرین خوب محظوظ ہوئے اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ مفتی رضوان قاسمی، قاری محفوظ عالم، ماسٹر آفتاب عالم، ماسٹر انصار عالم، مولانا راشد علی، حافظ امیرالدین، قاری شاکر، اختر انصاری، مقصود انصاری سمیت دگر باشندگان سلیم نگر رڑھیا نے شرکت کی۔
Comments are closed.