نئی وزارت میں سماج کے ہربرادریوں کا خیال ، ریاست میں انصاف کے ساتھ ترقی کے رفتار تیز ہوں گے: آفتاب عالم منٹو
اسرائیل منصوری کو وزیر بنانے میں ایم ایل سی قاری صہیب کی کاوشوں کی ستائش
جالے(محمدرفیع ساگر؍بی این ایس) وزیراعلی نتیش کمار کی قیادت والی عظیم اتحاد کے وزراء بالخصوص مظفرپور کے کانٹی اسمبلی حلقہ کے آرجےڈی ممبر اسمبلی اسرائیل منصوری کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر بنائے جانے پر بوکھڑا بلاک کے سابق کہ پرمکھ و آرجےڈی یوتھ ونگ کے صوبائی جنرل سکریٹری آفتاب عالم منٹو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔مسٹر افتاب عالم منٹو نے کہا کہ بہار میں جس طرح سے قلمدانوں کی تقسیم ہوئی ہے اس میں سماج کے ہر برادری کے لوگوں کو شامل کرکے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے بہار کی ترقی سماجی روداری کے ساتھ مل کر کرنے کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پسماندہ برادری سے تعلق رکھنے والے اسرائیل منصوری کو وزارت میں اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے اس سے یقینا سماجی انصاف کو طاقت ملی ہے۔مسٹر آفتاب عالم نے ایم ایل سی و یوتھ ونگ سے ریاستی صدر قاری صہیب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسٹر اسرائیل منصوری کو وزیر بنوانے میں انہوں نے مثبت سوچ اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے ذہنیت کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلی سرکاروں میں پسماندہ برادری کو حاشئے پر رکھا گیا تھا لیکن ایم ایل سی قاری صہیب نے غریب کے بیٹے کو وزیر بنوانے میں جس دوراندیشی اور سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا ہے یقینا آنے والے دنوں میں عظیم اتحاد کو تاریخی کامیابیوں سے ہمکنار ہوناپڑے گا۔انہوں نے باجپٹی کے متحرک ممبراسمبلی مکیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حلقے میں باہمی تال میل سے ترقیاتی کاموں کو انجام دے رہے ہیں۔جس سے عوام میں بہتر پیغام جارہا ہے۔مسٹر آفتاب عالم نے کہا کہ ریاست میں امن و چین کے ساتھ انصاف کا ماحول بنا ہے اور یہاں اب انصاف کے ساتھ ترقی کے رفتار تیز ہوں گے۔مسٹر آفتاب عالم نے کہا کہ ہماری نیک خواہشات تمام وزراء کے ساتھ ہے۔انہوں نے امید جتائی کہ تمام وزراء وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی قیادت میں پوری وفاداری، محنت، ایمانداری، شفافیت اور باہمی تال میل کے ساتھ بہار کی ترقی میں اپنا فرض نبھائیں گے۔آفتاب عالم نے پٹنہ میں وزیر تعلیم پروفیسر چندرشیکھر اور محصولات اراضی کے وزیر آلوک کمار اور انفارمیشن منسٹر اسرائیل منصوری سے ملاقات کرکے انہیں نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی۔
Comments are closed.