مدرسہ اسلامیہ سہسپور اورقومی مدرسہ نسواں گرڑی میں جشن آزادی کی تقریبات دھوم دھام سے منائی گئی
جالے(محمدرفیع ساگر؍بی این ایس) مقامی بلاک کے مدرسہ اسلامیہ سہس پور اور قومی مدرسہ نسواں گرڑی میں یوم آزادی کی تقریبات روایتی انداز میں کافی تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔اس دوران دونوں ادارے میں پرچم کشائی کے بعد طلبا و طالبات نے کئی معلوماتی ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے۔
مدرسہ اسلامیہ سہسپور میں منعقدہ تقریب کی نظامت مدرسہ ہذا کے سکریٹری عبدالخالق ذاکر امینی نے کی۔اس موقع پر
آل انڈیا کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر محمد نوشاد نے کہا کہ آئیے ہم مذہب وملت کے جھگڑے، اور ذات پات وبھید بھاؤ کی قید سے آزادہو کر ایک ساتھ چلیں۔ فروعی مسائل میں نہ الجھ کر اتحاد واتفاق کے راستے کو اپناتے ہوئے بیدار قوم کا ثبوت پیش کرکے ملک کی سا لمیت کو برقرار رکھنے میں ہم اپنا کردار نبھائیں۔ اسی طرح کانگریس پارٹی کے بلاک صدر بھوشن آزاد نے کہا کہ ہندوستان کو آزادی دلانے میں کچھ عظیم انسانوں نے اپنا اہم کردار ادا کیاہےانہوں نے اپنی جانیں گنوا کرہمیں ایک آزاد قوم دی ہے۔
ایسے ہی ضلع پارشد رکن محمد ذوالقرنین دیورا بندھولی، محمد مدثر فیاض ، کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر ایڈووکیٹ شمیم احمد، سہسپور پنچایت کے مکھیا رام یاد مہتو اور مدرسہ ہذا کے صدرالمدرسین مولانا عنایت اللہ قاسمی نے بھی یومِ آزادی کے تعلق سے خطاب کیا۔
اس یومِ آزادی کی تقریب کے موقع پر مدرسہ ہذا کے صدر حافظ احمد علی، سابق پنچایت سمیتی رکن ارون چودھری، محمد نوشاد گھوگھراہا، مولانا رضوان الرحمان مفتاحی، مفتی مشتاق قاسمی ،مولانا سہیل قاسمی ،قاری مظفر کمال انجم ،حافظ شمس عالم، اکرام الحق، محمد عثمان، مطیع الرحمان سہسپوری، سہسپور پنچایت کی پنچایت سمیتی رکن انو جھا، حافظ محمد سمیع احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبہ وطالبات اور قرب وجوار کے لوگ شریک ہوئے۔اسی طرح قومی مدرسہ نسواں میں یوم آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر آزادی کا جشن مناتے ہوئے ترنگا لہرایا گیا اور طلبہ نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا۔ اس موقع پر مدرسہ کے سرپرست مرزا زکی احمد بیگ نے جشنِ آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آزادی میں ہندوستان کی سبھی قوم اور ذات برادری نے قربانی دی ہے اور ملک کو آزاد کرایا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم آپس میں مل جل کر رہیں اور ملک کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔ تقریب سے مدرسہ کے اساتذہ قاری مولانا نسیم احمد، مولانا سراج رحمانی اور محترمہ سعدیہ نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر والدین و سرپرست کی کثیر تعداد موجود تھی۔
Comments are closed.