ایم ایل ایس ایم کالج کی پرنسپل ڈاکٹر منجو چترویدی کی ناگہانی موت پر پروفیسر شوکت انصاری و زیبا پروین کا اظہار افسوس

جالے( محمد رفیع ساگر)ایم۔ایل ۔ایس ۔ایم کالج دربھنگہ کی پرنسپل ڈاکٹر منجو چترویدی کی ناگہانی موت سے کالج کے سبھی تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین سکتے میں ہیں۔
کالج کے شعبہ انگریزی کے پروفیسر شوکت انصاری اور شعبہ اردو کی زیبا پروین نے بتایا کہ ڈاکٹر منجو چترویدی کو دل کا دورہ پڑا تھا ،اسپتال کےجایا گیا لیکن انہوں نے اس دنیا کو صدا کے لئے الوداع کہہ دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ للت نرائن متھلا یونیورسٹی کی خاص تقریب میں بھی شریک ہوئی تھیں۔ان کی موت سے نہ صرف کالج کو بڑا خسارہ ہوا ہے بلکہ علمی میدان کی عظیم شخصیت ہم سے جدا ہوگئی ہیں۔ان کی ناگہانی موت پر زیبا پروین نے کہا کہ کالج کی پرنسپل محترمہ ڈاکٹر منجو چترویدی خاتون کے حقوق کی علمبردار تھیں۔انہوں نے کالج میں جو تعلیمی اصلاح کی اور ترقیاتی کاموں کو انجام دیا انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔زیبا پروین نے کہا کہ موصوفہ کالج ملازمین کے ساتھ جس طرح کا مخلصانہ برتاو کرتی تھیں اور لب و لہجہ میں سائشتگی تھا اس سے ہرکوئی متاثر تھے۔یقینا ان کی موت سے مجھے ذاتی صدمہ پہنچا ہے۔اسی طرح شعبہ فارسی کے محمد قاسم اور شعبہ اردو کے نفاست کمالی نے بھی محترمہ ڈاکٹر منجو چترویدی کی ناگہانی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے عظیم خسارہ قرار دیا ہے۔

Comments are closed.