لیبر اینڈ ٹیکنیکل سیل کے بلاک اور ضلعی کمیٹی کو ریاستی صدر کی منظوری

جالے۔(رفیع ساگر) لیبر اینڈ ٹیکنیکل سیل کے ضلع صدر دربھنگہ دیہی ولی امام بیگ عرف چم چم نے پارٹی کو مستحکم بنانے کے لئے بلاک اور ضلعی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے پٹنہ پہنچ کر نام اور عہدوں کے فہرستوں کو لیبر اینڈ ٹیکنیکل سیل کے ریاستی صدرانجینئر رام چرتر پرساد کے سامنے پیش کیا جنہوں نے نظر ثانی کے بعد منظوری دے دی ہے۔ریاستی صدر نے دربھنگہ دیہی کے ضلع صدر ولی امام بیگ عرف چم چم سے کہا کہ نئی کمیٹی میں شامل افراد پارٹی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے وزیر اعلی کے کاموں کو گھر گھر تک پہنچائیں۔
ضلع صدر مسٹر چم چم نے جالے راگھوپور کے سدھیر یادو کو جالے بلاک جبکہ پنشلا کے محمد شہنواز کو سنگھواڑہ بلاک کا صدر نامزد کرتے ہوئے 18 بلاک صدر بنائے ہیں۔اسی طرح صدر بلاک کے امڈیہا کے محمد فہیم اختر سمیت 9 افراد کو ضلع نائب صدر ،جالے کے منوج داس سمیت 16 افراد کو ضلع کا جنرل سکریٹری نامزد کیا ہے۔وہیں جالے بلاک کے کروا کے محمد عالمگیر سمیت 15 افراد کو ضلع سکریٹری نامزد کیا ہے۔
Comments are closed.