مدرسہ سراج العلوم حشمت پیٹھ کے طلبہ وطالبات کی مسابقہ بین المدارس میں نمایاں کامیابی

سکندر آباد حیدرآباد ۱۸/اگست (بصیرت نیوز سردس/عدیل قاسمی ) مفتی عبیداللہ قاسمی کی اطلاع کے مطابق مدرسہ سراج العلوم حشمت پیٹھ سکندرآباد حیدرآباد کے ہونہار طلبہ و طالبات نے مجلس تحفظ ختم نبوت کے تحت منعقد ہونے والے حیدرآباد کے مدارس اسلامیہ کے مسابقے "حفظ آیات واحادیث مع ترجمہ متعلقہ عقیدہ ختم نبوت” میں نمایاں مقام حاصل کر ادارہ و اساتذہ کا نام روشن کیا ہے۔ اس مسابقہ میں مدرسہ کے طالب علم عتیق الرحمن (شعبہ حفظ) نے جہاں اول پوزیشن حاصل کیا وہیں اسی زمرے میں محمد سلمان (عربی اول) نے سوم پوزیشن اپنے نام کیا۔
اسی طرح طالبات کے تقریری مسابقہ "دور حاضر کے ارتدادی فتنے عقائد و نظریات” میں مدرسہ سراج العلوم للبنات کے دورہ حدیث کی ایک طالبہ عائشہ تسنیم نے دوم پوزیشن حاصل کر کے والدین، اساتذہ و ذمہ داران کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
قارئین سے درخواست ہے کہ طلباء و طالبات، مدرسہ و ذمہ داران مدرسہ کو اپنی مقبول دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں اور دعا فرمائیں کہ اللہ رب العزت مدرسہ کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔
Comments are closed.