نو منتخب وزراء کو بھائی چارہ آندولن کے کنوینر امان اللہ سپولوی کی نیک خواہشات

جالے(محمدرفیع ساگر؍بی این ایس)بھائی چارہ آندولن کے کنوینر امان اللہ سپولوی نے ایک پریس ریلیز جاری کر بہار حکومت میں شامل ہوئے سبھی وزیروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں سبھی نئے پرانے وزراء اپنے اپنے وزارت اس کی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور عام لوگوں تک اس کے فوائد کو پہونچانے کیلئے اپنے دل ودماغ کے ساتھ ساتھ افسران اور سماج کے ذی شعور طبقہ سے بھی اخلاقی صلاح ومشورہ لینے کو ترجیح دیں گے۔ مسٹر امان اللہ سپولوی نے کہا کہ عوامی رابطہ مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ مثبت الفاظ کو اپنی اپنی تقریروں کا عنوان بنائیں۔ بجائے منفی سیاست کے اخلاقی ، تعلیمی اور اقتصادی سیاست کو فروغ دینے کا کام کریں۔ساتھ ہی اپنے مخالفین کے ساتھ بھی بہتر سے بہتر رویے اپنائیں۔ شکوہ شکایت کے بجائے شکر پر مشتمل معاشرہ قائم کرنے کی ترغیب دیں، سچائی ، ایمانداری ، رواداری ، بڑوں کی عزت ، والدین کی خدمت گزاری ، اساتذہ کے ادب واحترام کو زیادہ سے زیادہ تقویت دیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے عمل سے بھائی چارہ اور گنگا جمنی تہذیب کو فروغ ملے گا اور یہ ایک نئے بہار کا اخلاقی بنیاد ہوگا۔
Comments are closed.