رقاصہ سپنا چودھری کے خلاف لکھنؤ کورٹ سے وارنٹ جاری
لکھنؤ۔۲۳؍اگست: لکھنؤ کی ایک عدالت نے پیر کو مشہور ہریانوی رقاصہ سپنا چودھری کیخلاف ایک ڈانس پروگرام منسوخ کرنے اور ٹکٹ ہولڈروں کو پیسے واپس نہ کرنے پر گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ شانتنو تیاگی نے سماعت کی اگلی تاریخ 30 ستمبر مقرر کی ہے۔نومبر 2021 میں بھی اسی عدالت کی جانب سے ان کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، جس کے بعد سپنا چوہدری عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنی ضمانت حاصل کرلی۔ سپنا چودھری کو اس معاملے میں پیر کو سماعت کے لیے پیش ہونا تھا،لیکن چودھری عدالت میں حاضر نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی درخواست دی گئی۔جس پر عدالت نے ان کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے سپنا چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔اس معاملے میں سب انسپکٹر فیروز خان نے 14 اکتوبر 2018 کو شہر کے آشیانہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
Comments are closed.