آسام میں دو مشتبہ روہنگیائی مسلمان گرفتار

 

کریم گنج۔۲۳؍ اگست:  آسام کے ضلع کریم گنج کے بدرپور ریلوے اسٹیشن سے دو مشتبہ روہنگیائی مسلمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ دونوں روہنگیا مسلمان مشتبہ حالت میں بدر پور ریلوے اسٹیشن پر گھوم رہے تھے۔ جو جموں و کشمیر سے بدر پور ٹرین کے ذریعے آئے تھے۔ گرفتار کیے گئے نوجوانوں کی شناخت جمال حسین اور عامر حکیم کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے پاس سے دو موبائیل فون، 10230 بھارتی روپے اور 980 بنگلہ دیشی ٹکہ برآمد کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جمال حسین منڈوچھا ضلع اور عامر حکیم میانمار کے ضلع بٹھیڈنگ کے نیاپارا علاقے کا رہنے والا ہے، ان دونوں کو گرفتار کرکے بدپور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس دونوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

Comments are closed.