ملعون ٹی راجہ سنگھ دوبارہ گرفتار

’’کوئی میرے ملک میں میرے مذہب کو برا کہے گا تو میں اسے اسی کی زبان میں جواب دوں گا ‘‘: ٹی راجہ سنگھ
حیدرآباد۔ ۲۵؍اگست: (بی این ایس) تلنگانہ پولس نے معطل بی جے پی لیڈر ٹی راجہ سنگھ کو پولس نے دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ٹی راجہ نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’مجھے آج یا کل گرفتار کیاجاسکتا ہے۔ میں بس اتنا کہنا چاہوں گاکہ اگر کوئی میرے ملک میں میرے مذہب کو برا کہے گا تو میں اسے اسی کی زبان میں جواب دوں گا خواہ اس کی سزا جو بھی ہو اب ہندو پیچھے ہٹنے والا نہیں۔ امید کرتا ہوں کہ اس ’دھرم یدھ‘ میں ہر ہندو ہمیشہ کی طرح میرا ساتھ دے گا۔ جے شری رام‘‘۔ دریں اثناء منگل ہاٹ پولیس نے راجہ سنگھ کو کچھ دیرقبل پہنچ کرسی آرپی سی نوٹس حوالہ کی اوراس کے بعد گرفتاری عمل میں آئی۔ نوٹس ملنے کے بعد راجہ سنگھ نے میڈیا کیلئے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف جو کاروائی کرنا ہے کرومیں تیارہوں، میں اپنے گھراوردفترمیں ہی ہوں۔ گرفتاری کے موقع پرعلاقے میں کشیدگی دیکھی گئی۔بتایا جارہا ہے کہ پولس پولیس نے ۲۳اگست کو نامپلی مجسٹریٹ عدالت کے ذریعہ ایم ایل اے کی ضمانت کے احکامات کے خلاف تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور دوسری طرف اس کے خلاف پرانے مقدمات میں نوٹس جاری کیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق راجہ سنگھ کو پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی گستاخی سے متعلق مقدمات میں نہیں بلکہ سابقہ کیس کے ضمن میں گرفتار کیا گیا ہے۔ راجہ سنگھ کو حیدرآباد سٹی پولیس نے گرفتار کیا اور میڈیکل کے لیے گاندھی اسپتال لے جایا گیا۔راجہ سنگھ کے خلاف آٹھ مختلف معاملات میں آئی پی سی کی دفعہ اے۔ 153، 188، اے۔295، 298، (سی)(بی)(1) 505، (2) 505، 506 اور 504 کے وغیرہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Comments are closed.