ہونہار طلباء کو صحیح سمت میں رہنمائی اور تعلیم کا بہترین ماحول مہیا کرانے کی ضرورت: انور احمد

ایم۔ایس آئی اے ایس اکادمی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی جامعہ محمودیہ اشرف العلوم آمدپرمولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے استقبال کیا
جامعہ کے کتب خانہ میں جاجمؤ حلقہ کے علماء و ائمہ مساجد کی میٹنگ منعقد
کانپور(پریس ریلیز) آج ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے تحت چلنے والے ادارہ ایم ایس آئی ایس اکیڈمی کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد صاحب حیدر آباد سے اپنے رفقاء سید نظام الدین ڈائریکٹر ایم ایس اکیڈمی و کانپور ہیڈ سپر انٹرنیشنل اسکول شمشیر عالم کے ہمراہ جامعہ محمودیہ اشرف العلوم اشرف آباد جاجمؤ تشریف آوری پرجامعہ کے ناظم اور جمعیۃ علماء اتر پردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر موصوف نے جامعہ میں منعقدہ حلقہ جاجمؤ کے علماء و ائمہ مساجد کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایجوکیشنل اکیڈمی اور اس کے تحت چلنے والے اداروں کے تعلق سے تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے قوم کے ہونہار طلباء کو صحیح سمت میں رہنمائی اور ان کو تعلیم کا بہترین ماحول دینے کی ضرورت پر زوردیا۔ سول سروسز کی تیاری کرانے والے بیچ میں داخلہ کاطریقہ کار،اسی مہینہ کے آخر میں 28اگست کو ہونے اس کے انٹرنس امتحان اور اس کے رجسٹریشن کے بارے واقف کرایا۔اس موقع پر امارت شرعیہ ہند کے ناظم مفتی اسعد الدین قاسمی، آل انڈیا سنی علماء مشائخ بورڈ کے صدر مولانا نور الدین احمد قاسمی، جامعہ محمودیہ اشرف العلوم کے سینئر استاذ مولانا فرید الدین قاسمی، کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کانپور کے رکن مولانا حفظ الرحمن قاسمی،حلقہ جاجمؤ میں چلنے والے کئی مکاتب دینیہ کے ذمہ دار مولانا محمد یوسف، مسجد فردوس موتی نگر کے امام وخطیب مولانا محمد کوثر جامعی، تعمیر وطن کمیٹی کے صدر مولانا مسعود احمد جامعی، مولانا محمد عثمان ندوی امام مشرقی مسجد، صدرجمعیۃ علماء سنٹرل ہاؤڑہ (شب پور)مغربی بنگال مولانا امام الدین قاسمی،قاری بدر الزماں قریشی، مفتی محمد ہارون قاسمی، مولانا محمد شاہد قاسمی، مولانا محمد ہاشم قاسمی کے علاوہ دیگر لوگ موجود رہے۔

Comments are closed.