نائب پرمکھ ساجد مظفر ببلو پنچایت سمیتی ممبران کو گمراہ کررہے ہیں:پرمکھ پشپا جھا
سبھی پنچایت سمیتی ممبران کو ساتھ لیکر ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کا عزم دہرایا
پرمکھ کے حامیوں نے نائب پرمکھ کے خلاف سخت ناراضگی جتائی
جالے( محمد رفیع ساگر/بی این ایس)
سنگھواڑہ بلاک پر مکھ پُشپا جھا نے بلاک آفس کے عوامی نمائندہ حال میں جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کر نائب پر مکھ ساجد مظفر ببلو کے خلاف کئی الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ نائب پر مکھ ساجد مظفر ببلو پنچایت سمیتی ممبران کو گمراہ کر کے سیاسی فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ پر مکھ پُشپا جھا نے نائب پر مکھ کے سابقہ کارکردگی کی بھی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ قبل میں بی ڈی او کے ساتھ مل کر سرکاری اسکیموں میں لوٹ کھسوٹ کرچکے ہیں ۔ان پر سرکاری منصوبوں کی رقم کے غبن کا بھی الزام لگایا ہے۔پرمکھ نے کہا کہ وہ سبھی پنچایت سمیتی ممبران کو ساتھ لیکر حلقے کی ترقی کے لئے پرعزم ہیں ۔انہوں نائب پر مکھ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پنچایت سمیتی ممبران کا فرضی دستخط کر ڈی ایم و ڈی ڈی سی کو درخواست سونپا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر پنچایت سمیتی ممبران پر مکھ کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے پر مکھ کے حمایت میں نعرے لگائے اور نائب پر مکھ کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔ پر مکھ نے نائب پر مکھ کے آخری دور میں چلنے والی اسکیموں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی انکوائری کا مطالبہ کیا ۔پر مکھ پُشپا جھا نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ نائب پر مکھ اسکیموں میں پانچ فیصد کمیشن و ایک لاکھ روپے الگ سے مطالبہ کیا ہے۔نائب پر مکھ پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ وہ دبنگ اور لینڈ مافیا ہیں اُنکے خلاف بنگال سمیت سنگھواڑہ تھانہ میں بھی کئی سنگین مقدمہ درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خاتون پر مکھ سمجھ کر نائب پر مکھ میرے کاموں میں منمانی و مداخلت کرتے ہیں، جب میں احتجاج کرتی ہوں تو نائب پر مکھ میرے شوہر اور میرے حمایتوں پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں۔ پر مکھ پُشپا جھا نے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ دور میں موجودہ نائب پر مکھ اپنے پنچایت کٹھلیا میں نالے کی معیاری تعمیر نہیں کی اور رقم کی ادائیگی کے لئے ہم پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت سمیتی ممبران کے فرضی دستخطوں کے ساتھ اعلٰی افسران کو درخواست دے کر اس اسکیم سے متعلق مقامی پنچایتی راج کے عہدیداروں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ پر مکھ کے حمایت میں پہنچے پنچایت سمیتی ممبران کے دستخط شدہ درخواست ڈی ایم کو دے کر نائب پر مکھ کے کاموں سے باخبر کیا جائے گا۔موقع پر پنچایت سمیتی ممبران میں تمنا انصاری، ودیا پتی جھا، محمد ارشد، اوشا دیوی، راجا پاسوان، ریتا چوبے، للیتا دیوی، کنہیا مشر، گڈو یادو، رميش ساہ، امتیاز احمد، شنکر پاسوان سمیت کئی پنچایت سمیتی ممبران موجود تھے جنہوں نے کہا کہ پر مکھ کی قیادت میں سبھی پنچایت میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور پر مکھ پنچایت سمیتی ممبران کا احترام کرتے ہوئے پنچایتی راج ایکٹ کے مطابق فرائض نبھا رہے ہیں۔ اس دوران سرپنچ یونین کے صدر رمیش سہنی ، انیل مشر ، سنیل مشرا، سنیل مشرا ، فہد انصاری، سنیل رام، سنیل رام، منی کانت جھا، گنیش چوبے، لال بابو پاسوان سمیت کئی عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔
Comments are closed.