بنگلورو عیدگاہ تنازعہ،مسلم تنظمیں جاسکتی ہیں سپریم کورٹ

بنگلورو۔۲۷؍اگست: (مدثر احمد)شہرکے چامراج پیٹ عیدگاہ میدان کے تعلق سے مسلم تنظیمیں اب بھی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،وہ پیر کے دن سپریم کورٹ جاسکتے ہیں،اس تعلق سے وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔اس بات کااظہار کرناٹک کے ریاستی وزیر برائے مالگذاری آر اشوک نے کیاہے۔انہوں نے یہاں کے ریس کورس کے قریب وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ میں وزیر اعلیٰ سے عیدگاہ میدان کے تعلق سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جو لوگ سپریم کورٹ جاناچاہتے ہیں وہ جائیں،میں بطور وزیربرائے مالگذاری ہونے کے ناطے اپنا فیصلہ بعدمیں لونگا،وزیر اعلیٰ کے ساتھ اسی معاملے میں قریب دوگھنٹوں تک تبادلہ خیال کیاگیاہے،آنے والے دنوں میں اس تعلق سے اہم فیصلہ لیاجائیگا۔اس موقع پر بنگلورو پولیس کمشنر پرتاب ریڈی،اڈیشنل پولیس کمشنر سندیپ پاٹل اور بی بی ایم پی کے کمشنر تشارگریناتھ سمیت کئی اعلیٰ افسران موجودتھے۔
Comments are closed.