مولانا عمری نم آنکھوں کے ساتھ سپردخاک

 

نئی دہلی۔۲۷؍ اگست: نامور عالم دین ممتاز رہنما، جماعت اسلامی ہند کے سابق امیر مولانا سید جلال الدین عمری کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان شاہین باغ میں نم آنکھوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا ،نماز جنازہ مسجد اشاعت اسلام میں ادا کی گئ جس میں سرکردہ عمائدین،نوجوان،طلبا اور مختلف جماعتوں کے کارکن بڑی تعداد میں شریک تھے مولانا مرحوم بلا امتیاز مسلک تمام حلقوں میں مقبول تھے ان کے حلم بردباری تفقہ اور منکسر المزاجی کے سبب بڑا احترام کیا جاتاتھا نماز جنازہ سے قبل جسد خاکی کو آخری دیدار کے لیے مرکز جماعت میں رکھا گیا ۔نماز جنازہ کی ادائیگی اور خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں جماعت کے قائدین عہدیداروں اور کارکنوں کے علاوہ جمعیت علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی،جمعیت کے میڈیا سکریٹری نیاز فاروقی ایڈوکیٹ،مرکزی جمیعت اہلحدیث ہند کے صدر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی،صدرمشاورت نویدحامد،پروفیسر اخترالواسع،ڈبلیوپی آئ کے صدر قاسم رسول الیاس،مسلم پولیٹکل کونسل آف انڈیا کے صدر تسلیم رحمانی،مسلم مجلس کے صدر پروفیسر بصیراحمدخاں ،جمعیت علمائے ہند دہلی پردیش کے صدر مولانا محمد مسلم،جنرل سکریٹری مفتی رازق،قاری محمد ساجد،مجلس العلماء کے صدر مفتی سہیل قاسمی وغیرہ قابل ذکر ہیں وہیں سرکردہ علماء،اسکالرس اور سینئیر و نوجوان جرنلسٹوں نے بھی مولانا مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ، آس پاس کے اضلاع سے ان کے چاہنے والے آے تھے اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور جنت میں اعلی مقام عطافرمائے۔ آمین۔

Comments are closed.