قرآن کے مطابق یہ ضروری نہیں کہ ہر نکڑپر مسجد ہو: کیرل ہائی کورٹ

ترونت پورم۔ ۲۷؍اگست: کیرالہ ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز ایک سے زیادہ مساجد والے علاقے میں مسجد بنانے کی اجازت سے انکار کر دیا، یہ مشاہدہ کرتے ہوئے کہ ریاست میں پہلے سے ہی بڑی تعداد میں مذہبی عبادت گاہ ہیں اور آبادی میں ان کا تناسب بہت زیادہ ہے۔ جسٹس پی وی کنہی کرشنن نے مشاہدہ کیا کہ کیرالہ،، مذہبی مقامات سے بھرا ہوا ہے۔کیرالہ کے مخصوص جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے اسے ‘خدا کا اپنا ملک’ کہا جاتا ہے۔ لیکن ہم مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں سے تنگ آچکے ہیں اور ہم اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ ناگزیر معاملات کے علاوہ کسی بھی نئے مزار اور عبادت گاہ کی اجازت دیں۔عدالت نے کہا کہ اگرچہ مساجد مسلم کمیونٹی کے لیے اہم ہیں لیکن قرآن کے مطابق یہ ضروری نہیں کہ ہر نکڑپر مسجد ہو۔ "قرآن پاک کی آیات مسلم کمیونٹی کے لیے مسجد کی اہمیت کو واضح طور پر اجاگر کرتی ہیں۔ لیکن یہ نہیں کہا گیا کہ ہر نکڑپر میں مسجد ضروری ہے۔. حدیث یا قرآن پاک میں یہ نہیں کہا گیا ہے کہ مسجد مسلمان کمیونٹی کےہر گھر کے پاس ہونی چاہیے۔ فاصلہ کوئی معیار نہیں ہے، لیکن مسجد تک پہنچنا ضروری ہے۔”یہ فیصلہ ایک عرضی پر دیا گیا جس میں ایک تجارتی عمارت کو مسلمانوں کی عبادت گاہ میں تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاکہ قریبی مسلمان مسجد میں نماز ادا کر سکیں۔
Comments are closed.