بھوپال میں الطاف نامی نوجوان کے گھر پربلڈوزر کارروائی

بھوپال۔۳۰؍ اگست: صحافی اشرف حسین نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھوپال انتظامیہ تجاوزات ہٹانے گئی تھی، الطاف نامی نوجوان پر افسران سے بدتمیزی اور حملہ کرنے کا الزام ہے، انتظامیہ نے الطاف پر معاملہ درج کرکے اس کے گھر کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے ابلڈوزر چلادیا ہے وہیں الطاف کی والدہ کا کہنا ہے کہ الطاف کو وہ پہلے ہی گھر سے نکال چکی ہیں گھر ان کے نام نہیں ہے۔ نئی دنیا کی رپورٹ کے مطابق الطاف کی والدہ اس واقعے سے صدمے میں آگئی ہیں اور انہیں ہارٹ اٹیک آگیا جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ اس معاملے میں کچھ سماجی کارکنان نے انتظامیہ کو خط لکھ کر منصفانہ جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments are closed.