’ہوسکتا ہے خودکشی کرلوں‘ سناتن دھرم اپنانے پر پیارومحبت نہیں ملا: مرتد وسیم رضوی

نئی دہلی۔یکم؍ ستمبر: گستاخ ، مرتد وملعون وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی ان دنوں ڈپریشن میں ہے۔ اس نے ایک ویڈیو جاری کرکے اپنی جان کو خطرہ بھی بتایا ہے اس نے کہاکہ میں بہت ڈپریشن میوں ہیں کبھی بھی میں فدائین حملے کا شکار ہوسکتا ہوں، کیو ںکہ بہت سے لوگ اس کوشش میں ہیں۔ اس نے یہ بھی کہاکہ سناتن دھرم اپنانے میں ویسا پیار ومحبت نہیں ملا جیسا کسی رشتے دار کی گھر واپسی پر ہوتا ہے۔ اس نے کہاکہ میں بہت ڈپریشن میں ہوں اور ہوسکتا ہے کہ دشمن کے ہاتھوں مرنے کے بجائے اپنی زندگی ختم کرلوں ۔ اس نے مزید کہاکہ میں سناتن دھرم میں ہوں اور مرتے دم تک سناتنی رہوں گا۔
Comments are closed.