کاروان عقاب کی’’ ہم نیکی کے جانباز سپاہی‘‘ مہم

کاروانِ عقاب IYF کی ایک چلڈرن ونگ ہے جو بچوں میں تعلیمی جسمانی اور اخلاقی تربیت کا کام سر انجام دیتی ہے، جس میں بچوں کو اسلام کی بنیادی تعلیمات قرآن و حدیث سے واقف کرایا جاتا ہے اور مختلف قسم کی ایکٹیویٹیز کروائی جاتی ہیں جیسے ہفتہ وار اجتماع فیسٹیول، اسپورٹس کامپیٹیشن، سائنسی نمائش، قرأت مقابلہ، قرآن حفظ کامپیٹیشن شجر کاری اور تعلیم و اخلاقیات پربنی مختلف مہمات سمپوزیم، اجتماع وغیرہ کاروان عقاب کی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔
کاروانِ عقاب مہارشٹر نے مسلم طلباء و طالبات کی موجودہ صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ایک ہفت روزہ مہم ’’ہم نیکی کے لوگ سپاہی‘‘ بتاریخ ۲۲ اگسٹ تا ۲۸ اگست کے عنوان سے اہتمام کا فیصلہ کیا، جس میں اخلاقی گراوٹ کو روکا جا نا نیز سیرت و کردار کو سنوارنا اور انہیں نیکی کی طرف راغب و برائیوں سے روکنا مقصد تھا ، اس مہم میں کاروانِ عقاب مہارشٹر نے مختلف ذرائع جیسے بینرس ہورڈنگس، اسٹیکرز، پمفلٹ، پوسٹرس خطبہ جمعہ، کارنر میٹس، اسکولز میں لیکچرز، ریلی، جلسۂ عام اور سوشل میڈیا و پرنٹ میڈیا کے ذریعے نیکی کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ طلباء اور سرپرست حضرات تک پہچانے کی کوشش کی ۔
الحمدللہ مہارشٹر کے مختلف مقامات جیسے اکولہ، اکوٹ، مانا، امراوتی، جلگاؤں، راویر ، بھساول، ناندیڑ، اردھاپور، اورنگ آباد، مومن آباد، پاتھری، اونڈھا، پوسد، عُمر کھیڑ، وردھا، ہنگن گھاٹ، پانڈر کوڑا، ایوت محل میں مہم کی کامیاب سرگرمیاں انجام دی گئی۔ اور راست طور پر آٹھویں تا دسویں تک کے ۱۲۰۰۰ طلباء تک مہم کے پیغام کو پہنچایا۔
اور بچوں کو یہ ذہن نشین کروایا گیا کے ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہم پر کیا فرائض عائد ہوتے ہیں اور نیکی کرنے اور کروانے کی اہمیت کو واضح کیا گیا تاکہ و خود نیکی کرنے والے اور دوسروں کو بھی نیکی کی تلقین کرنے والے بنیں اور خود گناہوں سے بچے اور دوسروں کو بھی بچائے جو اُمّت مسلمہ کا فرض عین ہے۔
Comments are closed.